قومی

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر درج، ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کے بعد ہوئی بڑی کارروائی

رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں پہلی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے رکن کرشن موہن کی شکایت پرایودھیا تھانے میں ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔ یہ کارروائی اس وقت ہوئی ہے، جب وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) اس موضوع پرجارحانہ رویہ اختیارکئے ہوئے ہے اورچڑھاوا چوری سے بے حد ناراض ہے۔ ایودھیا میں آج وی ایچ پی کی بڑی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ وشوہندوپریشد کے 5 بڑے اراکین میٹنگ میں موجود رہے۔ اس ایف آئی آرمیں ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کا نام نہیں ہے۔ ان کے ڈرائیورٹنّویادوکا نام شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انوکلپ مشرا اوراویناش شکلا کے نام ہیں۔ ایف آئی آرمیں ٹرسٹ کے کسی رکن کا نام نہیں ہے۔ جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی ہے، ان میں رما شنکرمشرا، ٹنّو یادو، منیش یادو، انوکلپ مشرا، لوکش مشرا، اویناش شکلا کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں اس سے متعلق بڑے فیصلوں پرغوروخوض کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آگے کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی صدرآلوک کمارنے اپنی بات رکھی۔ انہوں نے کہا کہ چوری کرنے والوں کوجیل بھیجنا چاہئے۔

غیرضمانتی دفعات میں معاملہ درج

غیرضمانتی دفعات میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آرمیں کسی ملازم کے ذریعہ چوری کی بات کا ذکرہے۔ چوری کے سامان کی خریدوفروخت کا بھی ذکرہے۔ بی این ایس کی دفعہ 306,  316, 317, 317(4), 317(5), 61 میں معاملہ درج ہوا ہے۔ رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں ٹرسٹ نے ایف آئی آردرج کرائی۔ ایودھیا میں ایف آئی آرہوا۔ 6 سے زیادہ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ سبھی ملزمین کی جلد گرفتاری ہوسکتی ہے۔ ایس آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے رکن کرشن موہن موہن کی تحریرپریہ ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

وی ایچ پی نے کیا یہ بڑا مطالبہ

وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں اورحکومت سے بڑا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وی ایچ پی کا پہلا مطالبہ یہی ہے کہ قانونی کارروائی شروع کرنے کے لئے فوراً ایف آئی آردرج کی جائے۔ دوسرا مطالبہ ہے کہ مندرسے متعلق سبھی معاملوں کی تیزی سے جانچ ہواورسچ سامنے آئے۔ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق معاملوں کا فاسٹ ٹریک کورٹ میں کیس چلے۔ چوتھا مطالبہ ہے کہ قصورواروں کوسخت سے سخت سزا ملے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

4 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago