سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو۔ (تصویر: سوشل میڈیا)
نئی دہلی: ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ پر ذات پات پر مبنی تبصرہ کرنے کے بعد تنازعہ میں گھرے سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی رام گوپال یادو نے صفائی دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران اس بات پر ہوں کہ جس وزیر اعلیٰ کی ناک کے نیچے اقلیتوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف ناقابل تصور مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، انہوں نے میرا پورا بیان سنے بغیر ہی پوسٹ کر دیا۔
ایس پی راجیہ سبھا کے رکن رام گوپال یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’شمالی ہندوستان کی کچھ ریاستوں، خاص طور پر اتر پردیش میں، جہاں مذہب، ذات اور طبقے کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف فرضی مقدمے درج کیے جا رہے ہوں، ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر انکاؤنٹر کیے جا رہے ہوں، ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر گینگسٹر لگا کر املاک ضبط کی جا رہی ہو، ذات پات اور مذہب دیکھ کر خواتین پر مظالم ڈھائے جا رہے ہوں، ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر ملازمین اور افسروں کی پوسٹنگ کی جاتی ہو، ایسی مسخ شدہ ذہنیت کے حامل لوگوں کے بارے میں گزشتہ روز میں نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ کرنل صوفیہ کا مذہبی نام سے پہچان لیے جانے کے کی وجہ سےگالی دی گئی۔ سیکرٹری خارجہ مسری کو گالی دی گئی۔ اگر ان گالی بازوں کو یہ پتہ چل جاتا کہ ویومیکا سنگھ جاٹو ہیں اور ایئر مارشل اودھیش بھارتی یادو ہیں تو یہ ان افسران کو بھی گالی دینے سے باز نہیں آتے۔‘‘
سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میں حیران اس بات پر ہوں کہ جس وزیر اعلیٰ کی ناک کے نیچے اقلیتوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف ناقابل تصور مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، انہوں نے میرا پورا بیان سنے بغیر ہی پوسٹ کر دیا۔ جم میڈیا چینلوں نے سے اسلام آباد اور راولپنڈی پر قبضہ کر لیا تھا، ان سے مجھے کوئی شکایت نہیں ہے، کیونکہ ان پر حکمران جماعت کے علاوہ کسی کو اعتماد نہیں ہے۔‘‘
بتا دیں کہ سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے ایک جلسہ عام کے دوران ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے لیے ذات پر مبنی الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس بیان کے بعد انہیں ملک بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپنی تقریر کے دوران رام گوپال ویومیکا سنگھ کا نام بھی بھول گئے تھے اور کئی بار انہیں دیویہ کے نام سے پکارا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…
ای ڈی کی یہ کارروائی سندر شام اروڑہ پر لگے 5 کروڑ روپے کی رشوت…
یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…
آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…