قومی

Raksha Bandhan 2026: ملک بھر میں منایا جا رہا ہے بھائی بہن کے اٹوٹ رشتے کا تہوار رکشابندھن، محبت، اعتماد اور حفاظت کا دیتا ہے پیغام

نئی دہلی: بھائی اور بہن کے اٹوٹ پیار اور اعتماد کی علامت رکشا بندھن کا پاک تہوار آج، 28 اگست 2026 کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار ہر سال شراون ماہ کی پورنیما یعنی ساون کے آخری دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر رکشا سوتر یعنی راکھی باندھتی ہیں اور بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت اور خوشیوں کا عہد کرتے ہیں۔

رکشا بندھن کا کیا مطلب ہے؟

رکشا دو الفاظ ’رکشا‘ اور ’بندھن‘ سے مل کر بنا ہے۔ ’رکشا‘ کا مطلب حفاظت اور ’بندھن‘ کا مطلب رشتہ یا باندھنا ہے۔ اس طرح رکشابندھن کو حفاظت کے مقدس رشتے کا تہوار کہا جاتا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں اسے راکڑی، راکھی پورنیما، رکشا پورنیما اور ناریل پورنیما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تہوار صرف سگے بھائی بہنوں تک محدود نہیں ہے۔ جن افراد کے بھائی یا بہن نہیں ہوتے، وہ اپنے کزن یا کسی ایسے شخص کو بھی راکھی باندھ سکتے ہیں جسے وہ بھائی یا بہن کا درجہ دیتے ہیں۔

رکشابندھن سے جڑی کہانی

رکشابندھن سے متعلق ایک قدیم روایت یم راج اور ان کی بہن یمنا سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ دونوں بہن بھائی طویل عرصے تک ایک دوسرے سے نہیں مل سکے تھے۔ ایک دن یمنا نے اپنے بھائی یم راج کو گھر پر کھانے کے لیے مدعو کیا۔ یم راج نے بہن کی دعوت قبول کی اور ان کے گھر پہنچے۔ یمنا نے بھائی کا شاندار استقبال کیا، ماتھے پر تلک لگایا اور ان کی کلائی پر رکشاسوتر باندھا۔ بہن کی محبت اور خلوص سے متاثر ہو کر یم راج نے یمنا سے کوئی ور مانگنے کو کہا۔

یمنا نے خواہش ظاہر کی کہ یم راج ہر سال اس دن ان سے ملنے آئیں اور جو بھی بہن اس دن اپنے بھائی کی کلائی پر رکشاسوتر باندھے، اسے یم راج کے خوف سے نجات ملے۔ یم راج نے ان کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا۔ اسی روایت کو رکشابندھن کے تہوار سے بھی جوڑا جاتا ہے، اگرچہ یہ کہانی بنیادی طور پر بھائی دوج سے منسوب کی جاتی ہے۔

محبت، اعتماد اور حفاظت کا پیغام

رکشابندھن محض راکھی باندھنے کی رسم نہیں بلکہ بھائی بہن کے درمیان محبت، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا تہوار ہے۔ اس دن بہنیں بھائیوں کی خوشحالی اور لمبی عمر کی دعا کرتی ہیں، جبکہ بھائی ان کی حفاظت اور ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago