بین الاقوامی

Nepal PM to visit India: بالین شاہ کے پہلے غیر ملکی دورے پر مہر، سیلاب سے دوچار نیپال کے وزیر اعظم آئیں گے بھارت

نئی دہلی: نیپال پر اس وقت شدید قدرتی آفت کا سایہ ہے۔ تبت سے آنے والے سیلاب نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ بھارت مسلسل امدادی سامان بھیج کر نیپال کی مدد کر رہا ہے۔ اسی دوران نیپال کے وزیر خزانہ سورنیم واگھلے نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم بالین شاہ کا پہلا غیر ملکی دورہ بھارت کا ہوگا۔ حکومت اس دورے کو سال کے اختتام سے پہلے منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ سورنیم واگھلے کا بیان

کھٹمنڈو میں منعقدہ ایک پروگرام میں سورنیم واگھلے نے کہا کہ دورے کی تاریخوں پر کام جاری ہے، تاہم مقام کو لے کر کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم بالین شاہ نے زیادہ توجہ مقامی مسائل پر مرکوز کی۔ ابتدائی 100 دنوں میں حکومت نے 100 نکاتی ایجنڈے پر کام کیا اور اپنی کارکردگی کو 87.2 فیصد نمبر دیے۔

بھارت-نیپال مضبوط تعلقات پر زور

اس پروگرام میں موجود بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے اس اعلان کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور نیپال کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور انہیں سرحدوں یا پاسپورٹ تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ اگر بالین شاہ کا پہلا غیر ملکی دورہ بھارت کا ہوتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کی علامت ہوگا۔

انجینئر اور ریپر بھی ہیں بالین شاہ

36 سالہ بالین شاہ پیشے سے انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ ریپر بھی ہیں۔ وہ 2022 سے کھٹمنڈو کے میئر رہے اور مارچ 2026 میں عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم بنے۔ ان کی جماعت ’راشٹریہ سوتنتر پارٹی‘ نے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل ستمبر 2025 میں جین زی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث پرانی حکومت کو اقتدار سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ اس کے بعد بالین شاہ وزیر اعظم اور سورنیم واگھلے وزیر خزانہ بنے۔

پہلے غیر ملکی دورے کو لے قیاس آرائیاں

بالین شاہ کے پہلے غیر ملکی دورے کو لے کر طویل عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے پہلے ہی انہیں بھارت دورے کی دعوت دے دی تھی۔ جولائی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی تھی کہ بھارت نے بالین شاہ کو دعوت دی ہے۔ بعد میں اے این آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ نے یہ دعوت قبول کر لی ہے اور وہ جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔

روایت سے ہٹ کر پی ایم بالین شاہ کا قدم

عام طور پر نیپال کے وزرائے اعظم عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھارت یا چین کا دورہ کرتے ہیں۔ تاہم بالین شاہ کو عہدہ سنبھالے پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور انہوں نے اب تک کسی پڑوسی ملک کا دورہ نہیں کیا ہے۔ حالانکہ، جون میں نیپال کے وزیر خارجہ ششر کھنال تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت آئے تھے۔

قدرتی آفت کے درمیان بھارت کا دورہ اہم

نیپال اس وقت شدید قدرتی آفت سے دوچار ہے۔ ایسے وقت میں بالین شاہ کا بھارت دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف سیاسی بلکہ انسانی نقطۂ نظر سے بھی انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

2 hours ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

3 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

3 hours ago