بھارت ایکسپریس۔
راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرتحریک پربحث کے دوران آج منگل کو ایوان میں اپوزیشن لیڈرملیکا ارجن کھڑگے اورچیئرمین جگدیپ دھنکھڑکے درمیان جم کربحث ہوگئی۔ بحث کے دوران چیئرمین کی ایک بات پرملیکا ارجن کھڑگے نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے کم عقل بتا رہے ہیں۔ اس پرجواب دیتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ آپ کے دل میں چیئرکے تئیں نفرت بھرا ہوا ہے کہ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔
دراصل، راجیہ سبھا میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری تقریر کررہے تھے۔ اپنے خطاب کے دوران وہ مودی حکومت کو اس کے کئی وعدے یاد دلا رہے تھے۔ انہوں نے کالے دھن واپس لانے، 2 کروڑ لوگوں کو روزگار دینے جیسے وزیراعظم مودی کی طرف سے کئی وعدے کئے گئے تھے۔ اسی دوران انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی گزشتہ میعاد کے دوران بین الاقوامی بازاروں میں کچے تیل کی قیمت کافی گھٹ گئی تھی۔ اس کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمتیں کم نہیں کیں۔
چیئرمین کے اعتراض پر برہم ہوئے کھڑگے
رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے مزید کہا، ”ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم مودی نے اپنے کچھ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایسا کیا ہو۔“ اس پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے اعتراض ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ثبوت ہو تو ہی اپنی باتیں کہئے۔ اس پر کانگریس لیڈر جے رام رمیش بھی کھڑے ہوگئے۔ وہ چیئرمین کی باتوں کوکاٹنے لگے۔ اس پرچیئرمین نے کہا کہ جے رام آپ بہت باصلاحیت ہیں۔ آپ بہت ہمتی ہیں۔ آپ کو فوراً کھڑگے کی جگہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینا چاہئے۔ کیونکہ آپ کل ملاکر کھڑگے کا ہی کام کر رہے ہیں۔ اس پرکھڑگے بھی کھڑے ہوگئے۔ انہں نے چیئرمین کی باتوں پر سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا، ”آپ کے دماغ میں آج بھی ذات پات کا نظام بھرا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ رمیش کوجینئس کہہ رہے ہیں اورمجھے ریٹائرڈ کہہ رہے ہیں۔ تم کہہ رہے ہو کہ وہ میری جگہ بیٹھ جائے۔ آپ کو بتا دیں کہ کانگریس صدراور راجیہ سبھا ایم پی کھرگے دلت برادری سے آتے ہیں۔
آپ مجھے نہیں بنا سکتے: کھڑگے
ملیکا ارجن کھڑگے کے اعتراض پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے صفائی دیتے ہوئے کہا، ”آپ میری بات کو نہیں سمجھ پائے۔ جتنا میں آپ کا احترام کرتا ہوں، اس کا ایک حصہ بھی آپ میرے لئے کریں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ میں نے کہا کیا ہے۔“ پھر چیئرمین نے مزید کہا کہ پہلی لائن میں بیٹھے کھڑگے کے پاس 56 سال کا طویل تجربہ ہے۔ ان کو بھی جے رام رمیش پرتبصرہ کرکے مدد کرنی چاہئے۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…