بھارت ایکسپریس۔
کرناٹک راجیہ سبھا الیکشن میں کانگریس نے اپنے حصے کی تینوں سیٹیں جیت لی ہیں۔ امید کے مطابق، بی جے پی کو ایک سیٹ ملی۔ حالانکہ ریاست کی سیاست میں ہلچل مچانے والے اتحادی امیدوار کپیندرریڈی ہارگئے ہیں۔ اس سے کمارسوامی اوربی جے پی لیڈران کا حساب کتاب پلٹ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا الیکشن سے پہلے ہی اتحاد کی یہ ایک اور شکست ہے۔
کانگریس کے لیڈر اجے ماکن 47، سید ناصرحسین 47 ووٹ اور جی سی چندرشیکھر 45 ووٹ سے جیت حاصل کی جبکہ بی جے پی کے نارائن سا بھانڈا 47 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جبکہ پانچویں امیدوار کے طور پرالیکشن لڑنے والے کپیندرریڈی کو 36 ووٹ ملے۔ بی جے پی-جے ڈی ایس امیدوار کپیندر ریڈی کو جے ڈی ایس کے 19 ووٹ ملے جبکہ اتحادی بی جے پی کے صرف 16 ووٹ ملے۔ اس سے کپیندر ریڈی کی ہار ہوئی ہے۔
بی جے پی اورجے ڈی ایس الائنس کا امیدوار ہارا
بی جے پی-جے ڈی ایس الائنس نے پانچواں امیدوارکھڑا کیا تھا۔ اس کی وجہ سے حکمراں کانگریس کو فطری طورپرکراس ووٹنگ کا خوف ستانے لگا۔ اس سے گھبرا کر وزیراعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار حکمت عملی بنا کر اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ بی جے پی اورغیرپارٹی اراکین اسمبلی کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کے آرپی پی کے ممبران اسمبلی گلی جناردھن ریڈی، درشن پٹنایا، پوٹا سدی گوڑا، لتھا ملیکارجن نے کانگریس کی حمایت کی ہے اورکانگریس کے امیدواروں کوووٹ دیا ہے۔ کانگریس کے کسی بھی ایم ایل اے نے کراس ووٹنگ نہیں کی تھی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ایک ایم ایل اے شیورام ہیبارکو ووٹ ڈالنے سے روکنے میں کامیابی ملی ہے۔ سدارامیا اورڈی کے شیوکمار کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔
بی جے پی-جے ڈی ایس الائنس کی دوسری ہار
یہ بی جے پی-جے ڈی ایس الائنس کی دوسری ہارہے۔ بنگلورو ٹیچرس حلقہ انتخاب میں بھی اتحاد کے امیدوار رنگناتھ کانگریس کے پٹنّا سے ہارگئے تھے۔ راجیہ سبھا الیکشن میں کل 223 ووٹوں میں سے 222 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے۔ یلّا پور کے بی جے پی رکن اسمبلی شیورام ہیبّا ووٹنگ سے غیرحاضر رہے۔ اس طرح سے 99.5 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کانگریس کے 135 اراکین اسمبلی، تین غیر پارٹی اراکین، 65 بی جے پی کے اراکین اسمبلی اور 19 جے ڈی ایس اراکین اسمبلی نے بھی ووٹنگ کی۔ ان میں سے سوم شیکھرنے کانگریس کے پہلے امیدوار اجے ماکن کو ووٹ دیا ہے۔ ایک دیگربی جے پی لیڈر شیورام ہیبّار ووٹنگ سے غیرحاضر رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور