مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن میں ہارکے بعد ترنمول کانگریس کے تین راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان سیٹوں پرالیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ ان تینوں ہی سیٹوں پر 24 جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، ان سیٹوں پر24 جولائی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اسی دن شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے تحت 7 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا جبکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 جولائی طے کی گئی ہے۔ 15 جولائی کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی اور 17 جولائی تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ الیکشن عمل 27 جولائی تک مکمل کرلی جائے گی۔
کیا ہے بنگال میں راجیہ سبھا سیٹوں کا حساب؟
مغربی بنگال میں بی جے پی کے پاس 207، ٹی ایم سی کے پاس 80، کانگریس کے پاس 2، ہمایوں کبیرکی پارٹی کو2 اورسی پی آئی-اے آئی ایس ایف کے پاس ایک ایک سیٹ ہے۔ ٹی ایم سی دوگروپوں میں تقسیم ہے، ایسے میں پورا امکان ہے کہ بی جے پی کے ان تینوں ہی سیٹوں پرآسانی سے جیت حاصل کرلے گی، جس کے بعد راجیہ سبھا میں این ڈی اے کا نمبر بڑھ کر155 تک پہنچ جائے گا۔
سوکھیندو شیکھر رائے نے سب سے پہلے دیا تھا استعفیٰ
ممتا بنرجی کے قریبی مانے جانے والے سوکھیندو شیکھررائے پہلے راجیہ سبھا رکن تھے، جنہوں نے 8 جون کوٹی ایم سی اورراجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے ٹی ایم سی میں بدعنوانی، خواتین کے خلاف تشدد اورممتا بنرجی کی قیادت پرسوال اٹھائے تھے۔ اتنا ہی نہیں استعفیٰ کے خط میں انہوں نے آرجی کرمیڈیکل کالج کے حادثہ کا ذکرکیا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ پارٹی میں محنت کرنے والے کارکنان کو درکنارکردیا گیا اور داغیوں کوآگے بڑھایا گیا۔
10 جون کو سشتما دیو نے دیا تھا استعفیٰ
سوکھیندو شیکھررائے کے بعد سشمتا دیونے 10 جون کوٹی ایم سی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ استعفیٰ سونپنے کے فوراً بعد سشتما دیونے دہلی میں آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد قیاس آرائی کی جانے لگی تھی کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں اوربی جے پی انہیں آسام سے راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ سشمتا دیوآسام کے سلچرکی رہنے والی ہیں اور2014 میں کانگریس کی ٹکٹ پرسلچرسے رکن پارلیمنٹ بنی تھیں۔ اس کے علاوہ کانگریس نے انہیں آل انڈیا مہیلا کانگریس کا چیئرمین بھی بنایا تھا۔ سشمتا دیوسابق مرکزی وزیراور کانگریس کے عظیم لیڈررہے سنتوش موہن دیوکی بیٹی ہیں۔ انہوں نے 2021 میں کانگریس چھوڑکرٹی ایم سی جوائن کی تھی، جس کے بعد ممتا بنرجی نے انہیں راجیہ سبھا بھیج دیا تھا۔
پرکاش چک نے 11 جون کو دے دیا استعفیٰ
شوکھیندو شیکھراورسشتما دیوکے بعد پرکاش چک برائیک تیسرے راجیہ سبھا رکن تھے، جنہوں نے ٹی ایم سی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں نہ توممتا بنرجی اورنہ ہی ٹی ایم سی پرکوئی الزام لگایا۔ اس طرح سے ٹی ایم سی کے تین راجیہ سبھا اراکین نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ اب یہ تینوں سیٹیں خالی ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان سیٹوں پرالیکشن کا اعلان کردیا ہے اوراب یہ تینوں سیٹیں آسانی سے بی جے پی کے کھاتے میں جاسکتی ہیں اوربلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…