نئی دہلی: راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے سبکدوش ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کو جذباتی انداز میں الوداع کہا اور اپنے پارلیمانی تجربات بھی ایوان کے ساتھ شیئر کیے۔ خاص بات یہ رہی کہ وہ خود بھی انہی 59 ارکان میں شامل ہیں جو اب اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد ایوان سے رخصت ہو رہے ہیں۔ہری ونش نارائن سنگھ نے اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کی تقریر کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے تمام سبکدوش ہونے والے اراکین کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں گزارا گیا وقت ان کے لیے ایک قیمتی تجربہ رہا، جس نے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع دیا۔
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کئی سرکردہ رہنماؤں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے انہوں نے شائستگی کے ساتھ اپنی بات پیش کرنا، ملکارجن کھرگے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ایوان میں بیٹھنے کا موقع ملا اور ان کے وسیع تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، جس سے ملکی سیاست کو قریب سے سمجھنے میں مدد ملی۔
انہوں نے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کا مہذب اور متوازن اندازِ گفتگو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہری ونش نارائن سنگھ نے اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ایک ایسے نائب چیئرمین کے طور پر دیکھتے ہیں، جس نے ہمیشہ صبر کے ساتھ سب کی بات سنی۔ انہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری نے انہیں برداشت اور تحمل کا درس دیا اور ایک بہتر سامع بننے میں مدد دی۔
اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش ایک ایسے گاؤں میں ہوئی جہاں اکثر سیلاب آتے تھے۔ ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود پارلیمنٹ تک کا ان کا سفر محنت اور عزم کی مثال ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ کے بدلتے ہوئے نظام پر بھی بات کی اور کہا کہ جب وہ پہلی بار ایوان میں آئے تھے تو تمام کارروائی کاغذ پر ہوتی تھی، لیکن اب پارلیمنٹ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس ہو چکی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ڈیجیٹل انڈیا کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف دس برسوں میں دیہی معیشت بھی ڈیجیٹل ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یو پی آئی کو دنیا کا سب سے بڑا ادائیگی نظام قرار دیا ہے۔اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے تمام اراکین کے ساتھ گزارے گئے وقت کو ایک یادگار اور بھرپور تجربہ قرار دیتے ہوئے سب کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…
عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس…
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…