ملک کی متعدد ریاستوں میں راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں ، ایسے میں بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے کل 9 امیدواروں کا نام جاری کردیا ہے۔ اس لسٹ میں راجستھان سے بی جے پی نے سردار رونیت سنگھ بٹو کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو فی الحال وزیرمملکت کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہیں آسام سے مشن رنجن داس اور رامیشور تیلی کے نام کا اعلان کیاگیا ہے۔
بی جے پی کی انتخابی کمیٹی کی طرف سے جاری لسٹ میں بہار سے منن کمار مشرا کو امیدوار بنایا گیا ہے حالانکہ بہار سے دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ کیلئے پہلے ہی اوپیندر کشواہا کے نام کا اعلان کیا جاچکا ہے، حالانکہ وہ لوک سبھا کا انتخاب ہار گئے تھے البتہ اب وہ راجیہ سبھا میں آپ کو نظرآسکتے ہیں۔ بی جے پی کی اس فہرست میں ہریانہ سے کرن چودھری کا نام ہے جو کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئی ہیں ۔ وہیں مدھیہ پردیش سے جارج کورین کو امیدوار بنایا گیا ہے۔مہاراشٹر سے دھئیر شیل پاٹل کو امیدوار بنایا ہے جبکہ اوڈیسہ سے ممتاموہنتا اور تریپورہ سے راجیب بھٹاچارجی کو امیدوار بنایا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ9 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 12 خالی نشستوں پر انتخابات 3 ستمبر کو ہوں گے۔راجیہ سبھا کی دس نشستیں خالی ہوگئیں کیونکہ موجودہ ارکان بشمول مرکزی وزراء پیوش گوئل، سربانند سونووال اور جیوترادتیہ سندھیا لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔تلنگانہ سے کے کیشوا راؤ نے حال ہی میں کانگریس میں شامل ہونے کے لئے بھارت راشٹرا سمیتی چھوڑنے کے بعد ایوان سے استعفیٰ دے دیا جبکہ بیجو جنتا دل کی رکن پارلیمنٹ ممتا موہنتا نے اپنی راجیہ سبھا نشست اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔جبکہ گوئل، سونووال اور سندھیا کے علاوہ راجیہ سبھا کے دیگر ممبران جنہوں نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور لوک سبھا میں چلے گئے ان میں کامکھیا پرساد تاسا (بی جے پی)، میسا بھارتی (آر جے ڈی)، ویویک ٹھاکر (بی جے پی)، دیپیندر سنگھ ہڈا (کانگریس)،ادےان راجے بھوسلے (بی جے پی)، کے سی وینوگوپال (کانگریس) اور بپلب کمار دیب (بی جے پی) شامل ہیں۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 14 اگست کو جاری کیاگیا تھا اور انتخابی کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست رکھی گئی ہے۔ہر راجیہ سبھا سیٹ کے لیے الگ الگ انتخابات 3 ستمبر کو ہوں گے اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…