قومی

Rajya Sabha by election 2024: ووٹنگ سے پہلےہی تین سیٹ جیت گئی بی جے پی،راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں رونیت بٹو،کشواہا اور منن مشرا کامیاب

ملک کی 9ریاستوں کی 12 سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا کےضمنی انتخابات سے پہلے ہی بی جے پی کے 3 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ ان میں راجستھان سے رونیت سنگھ بٹو، بہار سے اپیندر کشواہا اور منن کمار مشرا شامل ہیں۔ تینوں امیدواروں کو فتح کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ بہار میں جیت کے بعد دونوں امیدواروں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ دراصل، آسام، بہار اور مہاراشٹر کی دو دو سیٹوں اور ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، تلنگانہ اور اڈیشہ کی ایک ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

 راجیہ سبھا کے اس ضمنی انتخاب میں آسام میں کامکھیا پرساد تاشا اور سربانند سونووال، بہار میں میسا بھارتی اور ویویک ٹھاکر، ہریانہ سے دیپندرا ہڈا، مدھیہ پردیش سے جیوتی رادتیہ مادھو راؤ سندھیا، مہاراشٹر سے چھترپتی اُدین راجے بھوسلے، پیوش ویدپرکا، راجستھان اور تریپورہ سے بپلب دیو کے لوک سبھا ممبر منتخب ہونے اور تلنگانہ کے کیشو راؤ اور اڈیشہ کی ممتا موہنتا کے استعفیٰ کی وجہ سے یہ نشست خالی ہوئی ہے۔ نئے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے اراکین سبکدوش ہونے والے اراکین کی بقیہ مدت کے لیے ہوں گے۔ یہ مدت اگلے سال یعنی 2025 سے 2028 کے درمیان ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس ماہ راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 اگست تھی۔ 3 ستمبر کو متعلقہ ریاستوں کی اسمبلیوں میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی شام 5 بجے سے شروع ہوگی اور رات تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔لیکن اس سے پہلے ہی بی جے پی کے تین امیدوار جیت درج کرچکے ہیں۔

 رونیت سنگھ بٹو: لوک سبھا انتخابات میں لدھیانہ سے ہارنے والے رونیت سنگھ بٹو (48) کو مودی کابینہ 3.0 میں مرکزی وزیر بنایا گیا ہے۔ تین بار کانگریس کے رکن اسمبلی رونیت سنگھ بٹو پہلی بار 2009 میں آنند پور صاحب سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 2014 اور 2019 میں لدھیانہ سے جیت گئے۔ بٹو صرف 11 سال کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور 20 سال کی عمر میں، ان کے دادا اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ بینت سنگھ کو 31 اگست 1995 کو چنڈی گڑھ میں خالصتان کے حامی دہشت گردوں نے قتل کر دیا۔ بٹو نے 2007 میں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد سیاست میں قدم رکھا۔ اس سے پہلے بٹو ایک چھوٹا سیمنٹ پروڈکشن یونٹ چلاتا تھا۔ بٹو کو 2008 میں 33 سال کی عمر میں پنجاب یوتھ کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔لیکن انہوں نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے بی جے پی جوائن کرلیا۔

 اپیندر کشواہا: حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں اوپیندر کشواہا کو بہار کی کاراکاٹ سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کاراکاٹ سیٹ سے این ڈی اے کی جانب سے آر ایل ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ کشواہا بہار کے بڑے لیڈر ہیں۔ وہ بہار قانون ساز کونسل اور اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ مرکز میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ اوپیندر کشواہا نے 1985 میں سیاست کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1985 سے 1988 تک وہ یووا لوک دل کے ریاستی جنرل سکریٹری رہے اور 1988 سے 1993 تک وہ قومی جنرل سکریٹری رہے۔

منن کمار مشرا: اصل میں بہار کے گوپال گنج ضلع کے کچے کوٹ بلاک کے تیواری کھریا گاؤں کے رہنے والے، منن کمار مشرا اپریل 2012 سے مسلسل بار کونسل آف انڈیا کے انتخابات جیت رہے ہیں۔ بی جے پی نے بی سی آئی کے سات بار صدر رہنے والے منن کمار مشرا کو بہار سے راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ مشرا سپریم کورٹ میں قانون کی پریکٹس کرتے ہیں۔اور اب بی جے پی کی طرف سے راجیہ سبھا میں آواز اٹھاتے نظرآئیں گے۔ان تینوں امیدواروں کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا اس لئے ان تینوں کی جیت کا اعلان کردیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

14 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

40 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago