قومی

Rajnath Singh targeted Trump: ’’سب کے باس تو ہم ہیں‘‘… وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز، کہا کوئی طاقت بھارت کو بڑی قوت بننے سے نہیں روک سکتی

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ ’’سب کے باس تو ہم ہیں‘‘ اور وہ بھارت کی ترقی سے خوش نہیں ہیں۔ انہیں یہ پسند نہیں آرہا کہ بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ راجناتھ نے کہا کہ کچھ لوگ تو یہ کوشش بھی کر رہے ہیں کہ بھارت میں بنی اشیا ان کے ملکوں میں بنی اشیا سے زیادہ مہنگی ہو جائیں تاکہ زیادہ لوگ انہیں خرید نہ سکیں۔

بھارت کو بڑی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ان سب رکاوٹوں کے باوجود بھارت اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کہ اب دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے ایک بڑی عالمی قوت بننے سے نہیں روک سکتی۔

دفاعی شعبے میں ابھرتا ہوا بھارت

انہوں نے کہا کہ پہلے دفاعی شعبے کی زیادہ تر چیزیں بیرون ملک بنتی تھیں اور سرمایہ بھی وہیں سے آتا تھا۔ جب کبھی ضرورت پڑتی تو بھارت دوسرے ممالک سے ہوائی جہاز، اسلحہ یا پلیٹ فارم جیسی اشیا خریدتا۔ مگر اب ان میں سے زیادہ تر چیزیں نہ صرف بھارت میں بن رہی ہیں بلکہ بھارتی اپنے ہاتھوں سے انہیں تیار کر رہے ہیں اور یہ مصنوعات دوسرے ممالک کو برآمد بھی کی جا رہی ہیں۔

دفاعی برآمدات میں کئی گنا اضافہ

راجناتھ سنگھ کے مطابق جب نریندر مودی پہلی بار وزیر اعظم بنے تھے تو بھارت کے دفاعی مصنوعات کا برآمدی حجم صرف 600 کروڑ روپے تھا، جو اب بڑھ کر 24 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی بھارت کی طاقت اور نئے بھارت کا نیا دفاعی شعبہ ہے، جس کی برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور بڑھتی رہیں گی۔

ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں پیش رفت

وزیر دفاع نے کہا کہ پہلے دنیا کے دوسرے ممالک کے نوجوان جو ٹیکنالوجی تیار کرتے تھے، اب وہی ٹیکنالوجی بھارت کے نوجوان بھی تیار کر رہے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ دفاعی صنعت میں ہتھیار، بم، توپ، گولے اور میزائل جیسے اہم آلات تیار کر رہے ہیں، جو ملک کی ترقی میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپریشن سندور سے دیا گیا پیغام

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد دشمن ملک یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ بھارت خاموش بیٹھ جائے گا، لیکن وزیر اعظم کا عزم تھا کہ ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ طے کر لیا تھا کہ ہم کسی کا مذہب دیکھ کر نہیں بلکہ اس کے عمل کو دیکھ کر کارروائی کریں گے، اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپریشن سندور کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ بھارت کسی کو چھیڑتا نہیں، لیکن اگر کوئی ہمیں چھیڑے تو ہم اسے چھوڑتے بھی نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

8 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago