قومی

Rajnath Singh on Operation Sindoor: ہم نے پاکستان میں گھس کر مارا،راولپنڈی تک بھارتی افواج کا خوف محسوس کیا گیا:راجناتھ سنگھ

گزشتہ ماہ22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے (6-7 مئی) کی درمیانی رات آپریشن سندور شروع کیاتھا، جس کے تحت پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ اب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پر بڑا بیان دیا ہے۔لکھنؤ میں براہموس ایرو اسپیس انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آپریشن سندور کے ذریعے، ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کو جواب دیا، اس آپریشن کو انجام دے کر ہم نے دکھایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ‘آپریشن سندور پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیاتھا، بھارتی فوج نے پاکستان میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، لیکن پاکستانی فوج نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ پاک فوج نے مندروں، مساجد، گرودواروں اور گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ‘بھارتی فوج نے جرات اور بہادری کے ساتھ ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کے کئی فوجی اڈوں پر حملے کرکے منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے نہ صرف سرحد سے ملحقہ فوجی اڈوں پر کارروائی کی بلکہ راولپنڈی تک بھارتی افواج کا ڈر محسوس کیا گیا جہاں پاکستانی فوج کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پوری دنیا نے اڑی واقعے کے بعد ہندوستان میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کا جواب اس وقت دیکھا جب ہماری فوج نے پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کی، اور پھر پلوامہ کے بعد جب بالاکوٹ پر فضائی حملے کیے گئے تب بھی دنیا نے ہماری طاقت کا اندازہ لگایا اور اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ پہلگام کے واقعے کے بعد  ہندوستان نے کیسے پاکستان میں گھس کر متعدد حملے کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا ہندوستان ہے جو سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shehzad Poonawalla: ٹی وی شو رائز اینڈ فال میں شہزاد پونا والا سے ہاتھا پائی، کیسے شروع ہوا تنازع؟

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد پونا والا کے ساتھ مبینہ ہاتھا…

20 minutes ago

Yahya Rahim Safavi: امریکہ اب خلیج فارس میں واپس نہیں آئے گا، یحیی رحیم صفوی کا دعویٰ

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے…

53 minutes ago

Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…

2 hours ago

Iran US War: ایران کے ساتھ ہر معاہدے کے لیے ہم تیار، امریکی نیت پر اعتماد نہیں

ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…

2 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بدلاموسم کا مزاج، بارش اور تیز ہواؤں سے ٹھنڈک میں اضافہ

دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…

3 hours ago

Satinderjit Singh, alias Goldy Brar: گولڈی برار ایف بی آئی کی ’ٹاپ 10 موسٹ وانٹڈ‘ فہرست میں شامل، گرفتاری پر 10 کروڑ روپے کا انعام

رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے…

3 hours ago