-بھارت ایکسپریس
Vasundhara Raje on Rajasthan CM: راجستھان اسمبلی الیکشن میں جیت کے بعد اب بی جے پی نے وزیراعلیٰ پر تعطل ختم کردیا ہے۔ پارٹی نے بھجن لال شرما کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔ بی جے پی کے اس فیصلے سے ہرکوئی حیران رہ گیا ہے۔ کیونکہ وزیراعلیٰ عہدے کی دعویداری کے لئے سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سمیت کئی سینئرلیڈران کا نام تھا۔ حالانکہ وزیراعلیٰ بھجن لا شرما بنے۔ وسندھرا راجے نے ان کے نام کی تجویز کی تھی۔ اس نام پراتفاق رائے سے مہرلگا دی گئی۔ بی جے پی کی طرف سے منتخب کئے گئے آبزرور راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں بھجن لال کو وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا۔ حالانکہ اب اس وقت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جب راجناتھ سنگھ نے وسندھرا راجے کو پرچی تھمائی تھی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے۔ جب وسندھرا راجے نے پرچی کو کھولا تو انہوں نے اپنا حیران کن ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے پہلے تو راجناتھ سنگھ کی طرف دیکھا۔ پھرچہرہ فوراً موڑ لیا۔ ان کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے۔
بی جے پی نے تمام قیاس آرائیوں کو خارج کیا
سوشل میڈیا پرایسا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کو وزیراعلیٰ کے نام کی پرچی تھمائی۔ اب اس بھجن لال کے نام کو وسندھرا راجے کو اراکین اسمبلی کے سامنے پیش کرنا تھا۔ اراکین اسمبلی کی میٹنگ سے قبل راجناتھ سنگھ نے وسندھرا راجے سے رابطہ کیا تھا۔ اس وقت تک وزیراعلیٰ پرتعطل پوری طرح سے برقرار تھا۔ حالانکہ تب تک ایسا مانا جا رہا تھا کہ بی جے پی پھر سے وزیراعلیٰ کے نام سے متعلق حیران کرسکتی ہے۔ تاہم بھجن لال شرما کا نام منتخب کیا گیا۔ یہ کسی نے بھی نہیں سوچا تھا۔ بی جے پی نے سبی قیاس آرائیوں کو پوری طرح سے غلط ثابت کردیا۔
وسندھرا راجے نے پیش کی تھی اپنی دعویداری
وہیں سیاسی پنڈتوں کا ماننا تھا کہ وسندھرا راجے نے وزیراعلیٰ عہدے کی اپنی دعویداری کے لئے ہرممکن کوشش کی تھی۔ اس کے لئے انہوں نے شروعات میں طاقت کا مظاہرہ ( شکتی پردرشن) بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایسی بھی خبریں تھیں کہ اگربی جے پی وسندھرا راجے کو وزیراعلیٰ نہیں بناتی ہے تو بابا بالک ناتھ، گجیندر سنگھ شیخاوت، سمیت کئی سینئرلیڈران کے نام سامنے تھے، جسے وزیراعلیٰ منتخب کیا جاسکتا تھا۔ تاہم کسی نے بھی بھجن لال شرما کے نام پرغوروخوض نہیں کیا تھا۔ وہیں اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں بھی بھجن لال چوتھی لائن میں کھڑے تھے۔ جیسے ہی ان کا نام تجویز کے لئے وسندھرا راجے نے آگے کیا تو سبھی حیران رہ گئے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…