قومی

The Loot Bride: راجستھان پولیس نے تئیس سالہ ’’لٹیری دلہن‘‘ کو کیا گرفتار، سات ہفتوں میں کر چکی تھی 25 ’’دولہوں‘‘ کا شکار

راجستھان میں ایک نہایت ہی حیران کن اور دل چسپ معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے ایک 23 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے، جس نے مبینہ طور پر محض سات ہفتوں کے اندر اندر 25 لوگوں سے شادی کی ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف حیران کن ہے بلکہ اس سے پورے علاقے میں سماجی معاملات پر چہ میگوئیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

کیا ہے معاملہ؟

پولیس نے جس تئیس سالہ خاتون کو اس سلسلے میں گرفتار کیا ہے، اس کا نام انورادھا پاسوان بتایا جا رہا ہے۔ اس نے سات ہفتوں کے اندر پچیس مردوں سے شادی کر کے ان کے پیسے اور قیمتی سامان غائب کر دیے۔ علاقے میں ’’لٹیری دلہن‘‘ کے نام سے مشہور ہو چکی انورادھا کو بھوپال میں سوائی مادھوپر پولیس نے خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کیا ہے۔

کیسے ہوا انکشاف؟

انورادھا کے اس گھوٹالے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک مقامی شخص وشنو شرما نے سوائی مادھوپر میں ایک شکایت درج کروائی۔ شرما نے اپنی شادی طے کرنے کے لیے دلال پپو مینا کو 2 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ انورادھا نے 20 اپریل کو اس سے شادی کی، لیکن 2 مئی کو 1.25 لاکھ روپے کے زیورات، 30،000 روپے نقد اور 30،000 روپے کا ایک موبائل فون لے کر فرار ہو گئی، لہٰذا شرما نے 3 مئی کو اس کی رپورٹ درج کرائی۔

وشنو کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کی بنیاد پر سوائی مادھوپر پولیس نے ایک تفتیش شروع کی جس میں شادی کے جعلی نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا۔ تفتیشی افسر میٹھا لال کے مطابق ملزمہ انورادھا پہلے مہاراج گنج، اتر پردیش کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھی اور مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ بھوپال منتقل ہونے کے بعد وہ ایک ایسے مجرم گروہ میں شامل ہوگئی جو شادی کے گھوٹالوں میں مہارت رکھتا تھا اور اس کے لیے واٹس ایپ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرتا تھا۔

آخر پولیس نے بھی کھیلا کھیل

پہلے تو اس گروپ کے ایجنٹ شادی لگانے کے نام پر متاثرین سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے اور پھر جعلی دلہنیں شادی کے ایک یا دو دن بعد اور بھی رقم اور قیمتی سامان اڑا لاتی تھیں۔ شرما کے گھر سے پیسے بھاگنے کے بعد انورادھا نے مبینہ طور پر بھوپال میں گبر نامی ایک اور شخص سے بھی شادی کر لی تھی اور اسے بھی 2 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔ پولیس نے بالآخر ایک خفیہ افسر کو جعلی دولہا بنا کر اسے پکڑا۔

دریں اثنا اس دھوکے باز لٹیرےگینگ کے کئی دیگر ارکان کی بھی شناخت کی گئی ہے، جن میں روشن، رگھوبیر، گولو، مجبوت سنگھ یادو اور ارجن شامل ہیں ۔ یہ سب کے سب بھوپال میں رہنے والے اسی شادی کے گھوٹالے کے گروپ کا حصہ ہیں اور اب تک لاکھوں کی ہیراپھیری کر چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

3 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

4 hours ago