قومی

Thief stuck in exhaust fan hole: کوٹا میں چور کی رسوائی!  گھر میں گھسنے کے لیے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں ہوا داخل، آدھے راستے میں پھنسا تو جان بچانا بھی ہوگیا مشکل

کوٹا کے بورکھیڑا علاقے سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر ایک طرف آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے اور دوسری طرف یہ بھی سوچیں گے کہ جب قسمت ساتھ چھوڑ دے تو کیا منظر ہوتا ہے۔ دراصل یہاں ایک چور مکان میں نقب لگانے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن وہ ایسی جگہ پھنس گیا کہ اس کی جان پر بن آئی۔ اب پولیس کے ساتھ ساتھ پورے محلے میں اس ’انوکھے‘ چور کے قصے زبان زدِ عام ہو گئے ہیں۔

ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنسا چور

یہ واقعہ پرتاپ نگر علاقے کا ہے۔ مکان مالک سبھاش اہیر اپنی اہلیہ کے ساتھ کھاٹو شیام جی کے درشن کے لیے گئے ہوئے تھے۔ جب وہ 4 جنوری کی رات تقریباً ایک بجے گھر واپس لوٹے تو انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ اندر ایک ’بن بلایا مہمان‘ ان کا انتظار کر رہا ہے۔ جیسے ہی ان کی اہلیہ نے مرکزی دروازے کا تالا کھول کر گھر میں قدم رکھا، باورچی خانے کی طرف سے کھٹ پٹ کی آواز سنائی دی۔ جب انہوں نے غور سے دیکھا تو ان کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ باورچی خانے کی دیوار میں لگے ایگزاسٹ فین کے چھوٹے سے سوراخ میں ایک شخص آدھا اندر اور آدھا باہر پھنسا ہوا تھا۔ وہ نہ تو اندر آ پا رہا تھا اور نہ ہی باہر نکل پا رہا تھا۔ چور کی حالت ایسی تھی کہ وہ سانس لینے کے لیے بھی تڑپ رہا تھا۔

چور کا ساتھی ہوا فرار

اطلاعات کے مطابق دو چور ایک سفید کار میں سوار ہو کر اس علاقے میں آئے تھے۔ انہوں نے سبھاش کا گھر خالی دیکھا اور چوری کا منصوبہ بنایا۔ ایک چور باہر نگرانی کر رہا تھا جبکہ دوسرا ایگزاسٹ کے سوراخ کے راستے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ لیکن جیسے ہی سبھاش گھر پہنچے، باہر کھڑا اس کا ساتھی گاڑی لے کر فرار ہو گیا اور پون وہیں پھنس کر رہ گیا۔ سبھاش نے فوراً شور مچایا اور پڑوسیوں کو جمع کر لیا۔ منظر ایسا تھا کہ لوگ حیران بھی تھے اور اس چور کی نادانی پر ہنس بھی رہے تھے۔ فوری طور پر بورکھیڑا تھانے کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو اس شخص کو نکالنے میں اسے بھی کافی مشقت اٹھانی پڑی۔ تقریباً ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد اور جتن کے بعد چور کو دیوار کے سوراخ سے باہر نکالا جا سکا۔

پولیس اسٹیکر والی کار کا انکشاف

پولیس نے جب ملزم پون ویشنو (25) کو حراست میں لیا تو کئی چونکا دینے والی باتیں سامنے آئیں۔ جس کار سے چور آئے تھے اس پر سفید پردہ لگا ہوا تھا اور اس پر ’پولیس‘ کا اسٹیکر چسپاں کیا گیا تھا تاکہ ناکوں پر کوئی انہیں نہ روکے۔ پولیس نے وہ کار بھی برآمد کر لی ہے۔ پون کوٹا کے ڈیگوڈ کا رہنے والا ہے اور فی الحال کنہاڑی علاقے میں مقیم تھا۔ایس پی تیجسونی گوتم نے بتایا کہ پکڑا گیا ملزم شاطر ہو سکتا ہے، لیکن اس بار اس کی چال اسی پر بھاری پڑ گئی۔ فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس نے شہر میں اور کہاں کہاں وارداتیں کی ہیں۔ ساتھ ہی اس کے اس ساتھی کی تلاش بھی جاری ہے جو اسے مشکل میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ سبھاش اہیر کا کہنا ہے کہ اگر وہ پانچ منٹ بھی تاخیر سے پہنچتے تو شاید چور گھر کے اندر داخل ہو چکا ہوتا، لیکن خدا کی ایسی مہربانی ہوئی کہ چور خود ہی اپنے جال میں پھنس گیا۔ اب یہ واقعہ پورے کوٹا میں بحث اور دلچسپی کا موضوع بنا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Adani’s Dhamra Port: اڈانی کا دھامرا پورٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ہندوستان کی بن گئی پہلی نجی بندرگاہ

دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…

22 minutes ago

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

1 hour ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

1 hour ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

2 hours ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

2 hours ago