-بھارت ایکسپریس
Rajasthan Election 2023 News: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈراورراجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدرامین پٹھان بدھ (16 نومبر) کو وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اورپارٹی کے دیگرسینئرلیڈران کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ یونس خان کے بعد بی جے پی کے واحد مسلم چہرہ رہے امین پٹھان نے گزشتہ روزکانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔ وہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر، راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے کارگزار صدراورنائب صدر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کئی کونسلروں اور بی جے پی کے عہدیداران نے بھی کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ پی سی سی وارروم میں ریاستی صدر سکھجندرسنگھ رندھاوا اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے امین پٹھان اور ان کے حامیوں کو کانگریس کی رکنیت دلوائی۔
بی جے پی پر لگایا بڑا الزام
میڈیا سے بات چیت میں امین پٹھان نے کہا کہ وہ 25 سالوں تک بی جے پی میں رہے کیونکہ وہ ملک کومتحد کرنے کے لئے اٹل بہاری واجپئی، بھیروں سنگھ شیخاوت اوردیگر لیڈران کی پالیسیوں سے متاثرتھے۔ انہوں نے الزام لگیا کہ آج کی بی جے پی میں صرف گجرات کے لووں اور صنعت کاروں کو ہی فروغ دیا جا رہا ہے۔ امین پٹھان نے مزید کہا” انہوں نے (بی جے پی نے) ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کا نعرہ دیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ الیکشن میں ایک بھی مسلم کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ سماج کے ایک طبقے کو پوری طرح سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ایسی باتوں سے پریشان ہوکر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بی جے پی چھوڑو اور کانگریس میں شامل ہوجاؤ۔”
کون ہیں راجستھان کے امین پٹھان؟
امین پٹھان کی پیدائش کی 7 مئی 1973 کوامیرمحمد پٹھان اوررابعہ پٹھان کے گھرمیں ہوئی تھی۔ انہوں نے سال 2005 میں سیاست میں ڈیبیو کیا تھا۔ سیاست میں ان کی انٹری بی جے پی لیڈر بھوانی سنگھ راجاوت سے ملنے کے بعد ہی ہوئی۔ اس کے بعد امین پٹھان نے وگیان نگرسے کارپوریشن کا الیکشن جیتا اورراجستھان حکومت کے ریاستی وزیرکے طورپرکام کیا۔ امین پٹھان کی شناخت سیکولرلیڈرکے طورپرہوتی ہے۔ ان کو وسندھرا راجے کا قریبی مانا جاتا تھا۔ اس کےعلاوہ امین پٹھان سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرشامل ہیں۔ لوگوں کے درمیان ان کی زبردست مقبولیت رہی ہے۔ امین پٹھان اس سے قبل درگاہ کمیٹی خواجہ صاحب اجمیر(ہندوستانی حکومت) کے صدراورراجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدربھی رہ چکے ہیں۔ امین پٹھان آج جس مقام پرہیں، وہاں تک پہنچنے کے لئے انہیں کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…
پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…
بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی…
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…
انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…
وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…