قومی

Ambulance Collides with Army Truck: راجستھان میں فوجی ٹرک سے نجی ایمبولینس کی ٹکر، دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک، دو زخمی

سری گنگا نگر: راجستھان کے سورت گڑھ میں اتوار کی علی الصبح قومی شاہراہ-62 پر ایک نجی ایمبولینس اور فوج کے ٹرک کے درمیان تصادم میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ سورت گڑھ کے قریب 22 ایل جی ڈبلیو گاؤں کے نزدیک پیش آیا، جہاں نجی ایمبولینس فوج کے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ایمبولینس کے ڈرائیور کو ممکنہ طور پر اونگھ آگئی تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد ضلع سری گنگا نگر کے ہندومال کوٹ علاقے کے چک 5 بی گاؤں کے رہائشی تھے۔

زخمیوں کو اعلیٰ طبی مرکز منتقل کیا گیا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سورت گڑھ ٹراما سینٹر منتقل کیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سورت گڑھ سب ڈویژنل اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوائی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دھول پور میں بھی بڑا سڑک حادثہ

ادھر، ہفتے کے روز راجستھان کے دھول پور ضلع میں قومی شاہراہ-11 بی پر ایک نجی بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں کم از کم 32 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شروَن جھورڑ کے مطابق حادثہ خان پور روڈ پر ایک ریلائنس پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ بس دھول پور سے باری جا رہی تھی کہ دھانورا موڑ کے قریب اچانک ایک موٹر سائیکل سامنے آگئی۔ اسے بچانے کی کوشش میں بس بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 32 افراد میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج باری اسپتال میں جاری ہے۔

عینی شاہد نے کیا بتایا؟

حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر راجویر نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن اسی دوران بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ان کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا شیشہ ٹوٹ گیا اور وہ اسی راستے سے باہر نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago