قومی

Raja Raghuvanshi Murder Case: راجہ رگھوونشی قتل معاملہ، لو اینگل آیا سامنے، ’’سونم نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر سازش کی…‘‘، میگھالیہ پولیس کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: راجہ رگھوونشی قتل کیس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ میگھالیہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ سونم نے راجہ کو قتل کرنے کی سازش کی اور اپنے عاشق راج کشواہا کے ساتھ مل کر اس پورے واقعے کو انجام دیا۔ پیر کے روز میگھالیہ کے ڈی جی پی اِدا شیشا نونگرانگ نے دعویٰ کیا کہ بیوی (سونم) نے ہی قاتلوں کو سپاری دے کر قتل کرایا۔

اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونم جس شخص سے پیار کرتی تھی اس کا نام راج کشواہا تھا اور وہ اس سے پانچ سال چھوٹا تھا۔ وہ شادی سے پہلے اس کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھا اور سونم نے اس کے ساتھ مل کر راجہ کو ختم کرنے کی سازش کی۔ نئی شادی شدہ سونم نے ہنی مون کے لیے میگھالیہ کا انتخاب کیا تھا اور ٹکٹ بک کروائے تھے۔

غازی پور کے ایس پی نے میڈیا کو کیا بتایا؟

اس دوران، ’سونم کے سرینڈر‘ کو لے کر اٹھی تمام خبروں کے درمیان، غازی پور کے ایس پی ایراج راجہ نے میڈیا کو بتایا، ’’انہیں مدھیہ پردیش پولیس سے اطلاع ملی کہ سونم نامی خاتون وارانسی-غازی پور روڈ پر واقع کاشی ڈھابہ میں موجود ہے، ہم نے موقع پر پہنچ کر اسے برآمد کیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور پھر غازی پور کے ون اسٹاپ سینٹر میں بھیج دیا گیا۔ مدھیہ پردیش پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ٹیمیں جلد ہی یہاں پہنچنے والی ہیں۔ وہ آگے کی جانچ کریں گے۔ سونم نے اپنے گھر والوں سے بات کی، جنہوں نے مدھیہ پردیش پولیس کو اطلاع دی۔ متعلقہ پولیس میگھالیہ میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کرے گی۔‘‘

میگھالیہ اور اندور پولیس کو دی گئی اطلاع

اتر پردیش کے اے ڈی جی امیتابھ یش نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سونم نے خود اپنے گھر والوں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ بنارس غازی پور مین روڈ کے قریب واقع کاشی ڈھابہ میں ہیں۔ اندور پولیس کو ان کے گھر والوں نے یہ اطلاع دی۔ اندور پولیس نے فوری طور پر یوپی پولیس کو اطلاع دی، پھر غازی پور پولیس نے اسے تقریباً 3.30 بجے لوکیشن سے برآمد کیا۔ طبی معائنے کے بعد اسے ون اسٹاپ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ میگھالیہ پولیس اور اندور پولیس کو اطلاع دی گئی ہے۔ اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہے راج کشواہا

راج کشواہا کی شناخت قتل کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔ کال ریکارڈ کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ جس میں راج اور سونم کے درمیان ہونے والی گفتگو کا انکشاف ہوا ہے۔ اندور اور شیلانگ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں یہ ایک اہم سراغ ثابت ہوا ہے۔ ان نتائج کی بنیاد پر راج کشواہا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونم رگھوونشی نے کیا سرینڈر ، راجہ رگھوونشی قتل کیس میں میگھالیہ کے سی ایم کا بڑا دعویٰ، جانئے شادی، قتل اور گرفتاری کی پوری کہانی

سونم پر اپنے شوہر کے قتل کی سازش کا الزام

میگھالیہ پولیس نے پیر کے روز تصدیق کی کہ سونم کو اتر پردیش کے غازی پور ضلع سے گرفتار کیا گیا، جہاں اس نے نند گنج پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کی۔ اس پر اپنے شوہر کے قتل کی سازش کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس نے خود سپردگی کئی ریاستوں میں تحقیقات کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ قتل کو انجام دینے والے تین افراد – وکی ٹھاکر، آنند اور آکاش – کو مبینہ طور پر سونم اور راج کشواہا نے راجہ کو مارنے کی سپاری دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MC Chagla Memorial Lecture: ترقی کو انسانی حقوق اور وقار سے الگ نہیں کیا جا سکتا- سابق چیف جسٹس بی آر گوائی

سابق جج نے کہا، ’’ایک شخص کو بظاہر سیاسی آزادی حاصل ہو سکتی ہے، لیکن…

10 minutes ago

Moody’s India GDP Forecast: جی 20 ممالک میں بھارت سب سے آگے، موڈیز نے جی ڈی پی شرح نمو کا اندازہ بڑھا کر 7 فیصد کیوں کیا؟

موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…

22 minutes ago

US-Greenland: گرین لینڈ پر امریکا کا قبضہ ، ٹرمپ کے دھورے  خواب ہوئے پورے، روس اور چین کو بڑے جھٹکے

امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…

1 hour ago

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

2 hours ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

3 hours ago