قومی

Lok Sabha Election 2024: ووٹنگ کے درمیان بی جے پی کے خلاف کھل کرسامنے آئے راجا بھیا، کیا یہ بڑا دعویٰ

Lok Sabha Election 2024: اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن کے لئے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان پرتاپ گڑھ واقع کنڈا رکن اسمبلی اورجنتا دل لوک تانترک کے لیڈر رگھو راج پرتاپ سنگھ راجا بھیا، بی جے پی کے خلاف کھل کرمخالفت میں آگئے ہیں۔ ووٹنگ کے دن راجا بھیا نے کہا کہ موجودہ رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی امیدوار ونود سونکر کے خلاف اینٹی انکیمبنسی ہے۔

اس سے پہلے راجا بھیا اپنے حامیوں کو کوشامبی، الہ آباد اورپرتاپ گڑھ کی تین سیٹوں پرسماجوادی پارٹی کی حمایت کے لئے کہہ چکے ہیں۔ راجا بھیا کی پارٹی جن ستا دل کے لیڈران نے باضابطہ طورپرسماجوادی پارٹی کی حمایت کی ہے اورسماجوادی پارٹی کی حمایت میں جلسہ کیا ہے۔ کوشامبی سے سماجوادی پارٹی امیدوار پشپیندر سروج راجا بھیا کے اس حمایت کے سبب اپنی جیت یقینی بتا چکے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

8 hours ago