قومی

Rain worsens situation in Dharali: دھرالی میں بارش سے حالات مزید خراب بھاگیرتھی ندی کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر، مسلسل بارش سے ریسکیو آپریشن متاثر

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے دھرالی اور ہرسل علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث حالات مزید بگڑ گئے۔ پیر کی رات سے جاری بارش نے بھاگیرتھی ندی کا پانی خطرے کی سطح سے اوپر پہنچا دیا، جس کے بعد انتظامیہ نے رات گئے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی۔

ہرسل وادی میں خوف و ہراس

وادی ہرسل میں ایک گھنٹے تک جاری موسلادھار بارش نے کھیر گنگا کے پانی کی سطح بھی بڑھا دی، جس سے متاثرہ دیہات کے مکین خوفزدہ ہو کر قریبی پہاڑیوں کا رخ کرنے لگے۔ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ

دھرالی سانحے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود لاپتہ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 42 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ملبے سے ایک لاش ملی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آفت کے وقت 100 سے زائد افراد موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے۔

متاثرین میں فوجی جوان اور مزدور بھی شامل

لاپتہ افراد میں فوج کے 9 جوان، دھرالی گاؤں کے 8، قریبی گاؤں کے 5، ٹہری کا ایک شخص، بہار کے 13 اور اتر پردیش کے 6 باشندے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیپالی نژاد 29 مزدور بھی لاپتہ ہیں جن میں سے صرف 5 سے رابطہ ہو سکا ہے۔

ریسکیو کارروائی میں رخنہ اندازی

مسلسل بارش سے ملبے والی جگہ پر پانی بھرنے کے باعث ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی اور فوج کے جوانوں کو ریسکیو آپریشن بار بار روکنا پڑ رہا ہے۔ بھاگیرتھی ندی کے تیز بہاؤ کے پیش نظر ایس ڈی آر ایف نے الرٹ جاری کر کے لوگوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

متعدد گاؤں سڑک سے کٹ گئے

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں، جس سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔ کچھ جگہوں پر خچروں کے ذریعے ضروری سامان بھیجا جا رہا ہے۔ دھرالی اور قریبی کئی گاؤں سڑک رابطے سے کٹ چکے ہیں، جس سے وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

موسم کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ہری دوار، نینی تال اور اُدھم سنگھ نگر کے لیے شدید بارش کا ریڈ الرٹ، جبکہ دہرہ دون، ٹہری، پاؤڑی، چمپاوت اور باگیشور کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے، جس سے بچاؤ اور امدادی کام مزید مشکل ہو جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

13 seconds ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

52 minutes ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago