قومی

Rahul’s DNA should be tested: PV Anwar: ‘راہل کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونا چاہیے، وہ گاندھی کہلانے کے لائق بھی نہیں’، کیرالہ کے ایل ڈی ایف ایم ایل اے کے بیان سے ہنگامہ

کیرالہ: کیرالہ میں حکمراں ایل ڈی ایف ایم ایل اے پی وی انور نے کانگریس ایم پی راہل گاندھی پر بڑا بیان دیا ہے۔ منگل (23 اپریل 2024) کے روز انہوں نے ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ راہل گاندھی کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ وہ چوتھے درجے کے شہری بن چکے ہیں، جو گاندھی سر نیم سے پکارے جانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔

ایل ڈی ایف ایم ایل اے نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے خلاف راہل گاندھی کے بیان پر سوال اٹھایا کہ نہرو خاندان سے تعلق رکھنے والا شخص اس طرح کے بیانات کیسے دے سکتا ہے۔ میری رائے ہے کہ راہل گاندھی کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ اس معاملے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے پنارائی وجین پر اٹھائے تھے سوال

وائناڈ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے کیرالہ میں انتخابی مہم کے دوران کیرالہ کے وزیر اعلی پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ پنارائی وجین کے خلاف کوئی انکوائری یا گرفتاری کی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ وہ بھی اس وقت جب ان پر کرپشن کے کئی الزامات سامنے آئے تھے۔

کانگریس ایم پی کے بیان پر لیفٹ کے لیڈر برہم

اس کے بعد بائیں بازو کے لیڈروں نے کانگریس کے سابق صدر کی سخت مذمت کی۔ اس کے بعد انہوں نے ہدایت دی تھی کہ راہل گاندھی کو پنارائی وجین کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تنقید کرنی چاہیے۔

راہل گاندھی تنقید سے پرے نہیں ہیں: وجین

اس دوران، جب کیرالہ کے وزیر اعلی سے راہل گاندھی کے خلاف پی وی انور کے حالیہ بیان کے بارے میں سوالات پوچھے گئے، تو انہوں نے منگل کے روز کننور میں صحافیوں کو واضح کیا – راہل گاندھی نے جو بھی کہا ہے، انہیں اس کا جواب ملے گا۔ وہ ایسے شخص نہیں ہیں جو تنقید سے بالاتر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امیٹھی سے راہل اور رائے بریلی سے پرینکا گاندھی کو بنایا جاسکتا ہے امیدوار، تیاریاں شروع، تصویریں آئیں سامنے

کانگریس ایم پی کے خلاف اس طرح کے ریمارکس پر سیاسی ہنگامہ اس وقت ہوا، جب کانگریس نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے انور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے کارگزار صدر ایم ایم حسن کی جانب سے کہا گیا – ہم نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس سے انور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…

8 minutes ago

Pappu Yadav: پٹنہ اور دہلی کو پتہ ہی نہیں کہ چھپرا ڈوب گیا، پپو یادو بولے- 5 دن سے لوگ بھوکے ہیں

پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

31 minutes ago

Heart Attack and Cardiac Arrest: ہارٹ اٹیک اور کارڈیک اریسٹ میں جانئے کیا ہے فرق؟

ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…

2 hours ago

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

2 hours ago

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

3 hours ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

3 hours ago