قومی

Rahul Gandhi’s Speech in Raebareli: رائے بریلی میں راہل گاندھی کا خطاب، وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر قابلِ اعتراض تبصرہ

ریاست اترپردیش کا ضلع رائے بریلی کے لودھواری گاؤں میں منعقدہ ’بہوجن سوا بھیمان سبھا‘ میں کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی نےعوامی جلسہ  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی حالات اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا اثر عام عوام پر پڑے گا، جس کی وجہ سے مہنگائی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، گیس کے ساتھ ساتھ دال اور چاول جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

اقتدار میں بیٹھے لوگ عالی شان طیاروں سے غیر ملکی دورے کرتے ہیں

کانگریس رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو سونا نہ خریدنے اور بیرونِ ملک سفر سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں، جبکہ اقتدار میں بیٹھے لوگ خود عالی شان طیاروں سے غیر ملکی دورے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کسانوں کو کھاد جیسی ضروری اشیاء کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ راہل گاندھی نے آئین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے عوام کی آواز اور ان کے حقوق کی علامت ہے۔

آئین کے تحفظ کے لیے آگے آنے کی اپیل

راہل گاندھی نے لوگوں سے آئین کے تحفظ کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کی بنیادی روح کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سبھا کے دوران راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور آر ایس ایس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے لیے یہی لوگ ذمہ دار ہیں۔

اگر معاشی بحران آیا تو مرکزی حکومت عوام کو راحت دینے میں ناکام ثابت ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ اگر معاشی بحران آیا تو مرکزی حکومت عوام کو راحت دینے میں ناکام ثابت ہوگی۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ کووڈ وبا اور نوٹ بندی کے دوران جس طرح حکومت کے کام کرنے کے طریقے پر سوال اٹھے تھے، اسی طرح آنے والے وقت میں بھی عوام کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ راہل گاندھی 19 مئی کو دو روزہ دورے پر رائے بریلی پہنچے تھے۔ بدھ کے روز وہ امیٹھی بھی پہنچے، جہاں انہوں نے سنجے گاندھی اسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago