قومی

Rahul Gandhi wrote letter to the President: بہار کےساتھ بنگال پر بھی راہل گاندھی کی نظر، ٹیچر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں عدالت کے فیصلے پر راہل کا صدرمرمو کو مکتوب

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں 25,000 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تقرری کو منسوخ کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے کچھ دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج  صدر دروپدی مرمو کو خط لکھا۔ انہوں نے ایک خط لکھ کر مغربی بنگال میں اساتذہ کی بھرتی کو لے کر جاری تنازعہ میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا، ‘میں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو خط لکھا ہے، جس میں مغربی بنگال میں ان ہزاروں قابل اسکول اساتذہ کے معاملے میں مداخلت کی درخواست کی گئی ہے جو عدلیہ کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو منسوخ کرنے کے بعد اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ راہل گاندھی نے خط میں مزید لکھا کہ دونوں فیصلوں سے معلوم ہوا کہ کچھ امیدوار درست ہیں۔ ان میں سے کچھ کا انتخاب صحیح اور کچھ کا غلط انتخاب کیا گیا تھا۔ لیکن، انہوں نے لکھا کہ داغدار اور صاف ستھرے اساتذہ دونوں اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ بھرتی کے دوران کئے گئے کسی بھی جرم کی مذمت کی جانی چاہئے۔ تاہم، منصفانہ طریقوں سے منتخب اساتذہ کے ساتھ داغدار اساتذہ کے برابر سلوک کرنا ایک بہت بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے صاف ستھرے اساتذہ تقریباً ایک دہائی سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی برطرفی ان کے خاندانوں کے لیے مالی مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتہ کے نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں برطرف اساتذہ سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے اساتذہ اور دیگر عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں میں واپس جائیں اور رضاکارانہ طور پر دوبارہ کام شروع کریں۔ سی ایم بنرجی نے کہا کہ تعلیمی نظام کو برباد کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں جماعت کے اساتذہ اعلیٰ تعلیم کے داخلی دروازے ہیں۔ بہت سے اساتذہ گولڈ میڈل جیتنے والے ہیں۔ انہوں  نے اپنی زندگی میں بہت اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور آپ ان کو چور کہہ رہے ہو۔ آپ انہیں نااہل کہہ رہے ہیں، آپ کو یہ حق کس نے دیا؟ یہ کھیل کون کھیل رہا ہے؟’ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی راستہ نکالیں گے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ دو مہینے تک برداشت کرو، تمہیں 20 سال تک تکلیف نہیں اٹھانی پڑے گی اور میں تمہیں ان دو مہینوں کی تلافی بھی کر دوں گی۔ آپ کو بھیک نہیں مانگنی پڑے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago