نئی دہلی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کوکانگریس لیڈراورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال درست نہیں ہے۔ طلبا کوپُرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اورمسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ ہی نکالا جا سکتا ہے۔
راہل گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کوطلبا کی بات سننی چاہئے اوران کے مسائل کا فوری حل نکالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کررہے طلبا کے خلاف تشدد کے ہم مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے طلبا کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے۔ پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والے طلبا پرطاقت کا استعمال یا حملہ کرنا غلط ہے اورہم اس کے خلاف ہیں۔
झारखंड में विरोध-प्रदर्शन कर रहे छात्रों के ख़िलाफ़ बल का इस्तेमाल ग़लत है।
छात्रों को शांतिपूर्ण विरोध का अधिकार है और बातचीत से ही समाधान निकल सकता है।
झारखंड सरकार को इन छात्रों की बात सुननी चाहिए और हर समस्या का तुरंत समाधान करना चाहिए।
The use of force against students…
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 10, 2026
قابل ذکرہے کہ جھارکھنڈ میں کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، لیفٹ اورراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے اتحاد کی حکومت ہے۔ ایسے میں رانچی میں طلبا پرلاٹھی چارج کے بعد بی جے پی نے کانگریس سے سوال کیا تھا کہ وہ اس معاملے پرخاموش کیوں ہے؟ دراصل، راہل گاندھی گزشتہ دنوں دہلی کے جنترمنترپرہوئے احتجاج کے دوران پولیس لاٹھی چارج سے متعلق مرکزی حکومت اوروزیرداخلہ امت شاہ سے جواب طلب کررہے ہیں۔ اسی دوران جھارکھنڈ میں طلبا پرپولیس کارروائی کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے موقف پرسوال اٹھائے تھے۔
امت شاہ سے پھرطلب کیا جواب
راہل گاندھی نے آج شام تقریباً 6 بجے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی سوال اب بھی یہی ہے کہ نوجوانوں پرفائرنگ کی اجازت کس نے دی تھی؟ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ کویہ بتانا چاہئے کہ کیا انہوں نے اس کارروائی کا حکم دیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرامت شاہ کواس بارے میں معلومات نہیں تھیں تویہ ان کی نااہلی ہے اورانہیں اپنے عہدے پرنہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’امت شاہ کوپہلے یہ واضح کرنا چاہئے کہ کیا انہوں نے ہی لاٹھی چارج کا حکم دیا تھا، اس کے بعد ہی اس معاملے پربات ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ 15 دن تک نہ وزیرداخلہ امت شاہ اورنہ ہی وزیراعظم نریندرمودی میں اتنی ہمت تھی کہ وہ ایوان میں آکراس معاملے پرجواب دیتے۔ راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے چند منٹ قبل جھارکھنڈ میں طلبا کے خلاف پولیس کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پربھی پوسٹ کیا اورپرامن احتجاج کرنے والے طلبا پرطاقت کے استعمال کی مخالفت کی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…
دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E6115 میں ایک مسافر کے پاور بینک سے…
کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…
نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…
ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…
پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…