کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: کانگریس لیڈرراہل گاندھی جنگ بندی اورہندوستان-پاکستان کے موضوع پرامریکہ کی مداخلت سے متعلق حکومت کی مخالفت میں اترنے کی تیاری میں ہیں۔ راہل گاندھی نے دہلی پولیس سے وجے چوک پراحتجاج کی اجازت مانگی ہے۔ حالانکہ دہلی پولیس سے ابھی تک انہیں احتجاج کی اجازت نہیں ملی ہے۔
کانگریس نے پیرکے روزوزیراعظم نریندرمودی پرامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا جواب نہیں دینے کے لئے تنقید کی، جس میں انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اورپاکستان کے درمیان فوجی تعطل کوختم کرنے کے لئے ثالثی کا کردارادا کرنے کی بات کہی تھی۔ حالانکہ بی جے پی نے امریکہ کے ثالثی کے کردار سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
حکومت نے امریکہ کی ثالثی قبول کرلی؟
کانگریس لیڈرجے رام رمیش نے ڈونالڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدرڈونالڈ ٹرمپ نے قوم کے نام خطاب سے کچھ منٹ پہلے کئے گئے دعووں پروزیراعظم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ کیا ہندوستان نے امریکہ کی ثالثی قبول کرلی ہے؟ کیا ہندوستان-پاکستان کے ساتھ کسی غیرجانبدارمقام پربات چیت کرنے کے لئے رضا مند ہوگیا ہے؟ کیا ہندوستان اب آٹوموبائل، زراعت اوردیگرشعبوں میں بازار کھولنے کے امریکی مطالبہ کوقبول کرے گا؟ وزیراعظم نریندرمودی کے قوم (ملک) کے نام خطاب سے کچھ وقت پہلے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہندوستان اورپاکستان کوجنگ بندی کے لئے رضا مند کرنے کے لئے تجارت بند کرنے کی دھمکی کا استعمال کیا۔
ٹرمپ نے کیا دعویٰ- جنگ روکوگے تو بزنس کریں گے
قابل ذکرہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چلو، ہم آپ لوگوں کے ساتھ بہت ساری تجارت کرنے جارہے ہیں۔ اس لئے اس کوروکتے ہیں۔ آپ اگرایسا کریں گے توہم تجارت کریں گے۔ اگرآپ اسے نہیں روکتے ہیں، توہم کوئی تجارت نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ ہندوستان نے فوجی مہم کے ساتھ تجارت کو جوڑنے والی کسی بھی بات چیت پرامریکہ کے دعوے کو خارج کردیا۔ آپریشن سندورشروع ہونے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے 9 مئی کو وزیراعظم مودی سے بات کی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیونے 8 مئی اور10 مئی کو وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکرسے اور10 مئی کواین ایس اے اجیت ڈوبھال سے بات کی۔ ان میں سے کسی بھی بحث میں تجارت ک کوئی موضوع نہیں تھا۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…