Rahul gandhi On Stock Market: لوک سبھا الیکشن ختم ہونے کے بعد کنانگریس لیڈرراہل گاندھی نے اسٹاک مارکیٹ گرنے سے متعلق نریندر مودی اور امت شاہ پرجاکرتنقید کی۔ یکم جون 2024 کو لوک سبھا الیکشن کا ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد 3 جون کو اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑدیئے تھے۔ وہیں، 4 جون کونتیجے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ گرگئی تھی۔ اس سے متعلق راہل گاندھی نے بڑے الزامات عائد کئے ہیں۔
کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے کہا، “الیکشن کے وقت وزیراعظم، وزیرداخلہ اوروزیرخزانہ نےشیئربازارپرتبصرہ کیا اورکہا کہ شیئربازارتیزی سے آگے جائے گا، لوگوں کوشیئرخریدنا چاہئے۔ یکم جون کو میڈیا جھوٹا ایگزٹ پول جاری کرتی ہے۔ بی جے پی کے داخلی سروے میں 220 سیٹیں آرہی تھیں، ایجنسیوں نے بھی 200 سے 220 سیٹیں بتائی تھیں۔ 3 جون کواسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑے۔
راہل گاندھی نے سوال پوچھا، “وزیراعظم نے عوام کو سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ کیوں دیا۔ امت شاہ نے لوگوں کو شیئرخریدنے کے لئے کیوں کہا؟ کیا بی جے پی اوران غیرملکی سرمایہ کاروں کے درمیان کوئی تعلقات ہیں تو کیا ہیں؟ ہم اس کی جے پی سی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نریندرمودی اورامت شاہ کے کردارکی جانچ ہو۔”
کانگریس لیڈرنے کہا، “یہ معاملہ کافی بڑا معاملہ ہے۔ یہ اڈانی سے متعلق ہو، لیکن بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا سیدھا تعلق وزیراعظم مودی سے ہے۔ بی جے پی کے بڑے عہدوں پربیٹھے لوگوں نے یہ گھوٹالہ کیا ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے اورایگزٹ پول کرانے والوں کے درمیان کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ راست طور پر اس میں شامل ہیں، اس لئے ہم جے پی سی جانچ کرانا چاہتے ہیں۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…