قومی

راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر پھر پھوڑا بم، ویڈیو کے ذریعہ سمجھیں پورا معاملہ

نئی دہلی: بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے عین قبل کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے ایک بار پھرپریس کانفرنس کے ذریعہ الیکشن کمیشن پر بے ضابطگی کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے پارٹی دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کوجان بوجھ کر ہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایچ فائلس ہیں اوریہ اس بارے میں ہے کہ کیسے ایک پوری ریاست کو چرا لیا گیا۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری کی گئی۔ کانگریس 8 سیٹوں پر22 ہزارووٹوں سے ہارگئی۔ راہل گاندھی نے ہریانہ کے کچھ بوتھوں کی ووٹرلسٹ کی تصاویردکھاکر یہ دعویٰ کیا کہ دوکروڑرائے دہندگان میں سے تقریباً 25 لاکھ ووٹرز فرضی ہیں۔ یعنی ہر8 میں سے ایک ووٹ کی چوری ہورہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے نوجوان اسے اچھی طرح سمجھیں کیونکہ یہ آپ کے مستقبل کا سوال ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی کے الزام کے بعد بی جے پی نے ان پرپلٹ وارکیا۔ وہیں  الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کے الزامات کوبے بنیاد بتاتے ہوئے 15 پوائنٹس کے ذریعہ جواب دیا۔

  راہل گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کی جیت کو بی جے پی کی جیت میں بدلنے کا منصوبہ بنایا گیا اور الیکشن کمیشن تب بھی لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔ ہریانہ میں ہم نے کافی جانچ کی۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اورہریانہ میں ووٹ چوری ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے اس دوران ایک لڑکی کی تصویربھی دکھائی۔ اسے لے کرانہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے الگ الگ نام سے 22 جگہ ووٹ دیئے۔ اس لڑکی کے نام سے 22 ووٹرآئی ڈی کارڈ ملے۔ اس کا نام کہیں سیما توکہیں سویٹی ہے۔ یہ برازیل کی ماڈل ہے۔ ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی۔ 5 الگ الگ کٹیگری میں ووٹ چوری ہوئی۔

 

حالانکہ راہل گاندھی کی پریس کانفرنس کے بعد بی جے پی نے ان کے الزامات کا جواب دیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی جان بوجھ کر لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں اوروہ غلط ڈیٹا پیش کررہے ہیں۔ مرکزی وزیرکرن رجیجو نے راہل گاندھی پرپلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ناکامیوں کوچھپانے اورملک کے جمہوری نظام کوبدنام کرنے کے لیے الیکشن کمیشن پرسوال اٹھا رہے ہیں۔ بی جے پی کا مؤقف واضح ہے کہ راہل گاندھی نے ملک کے جمہوری عمل کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

راہل گاندھی نے ایک برازیلین ماڈل کی تصویردکھاتے ہوئے کہا کہ اس نے 10 بوتھوں پر22 بار ووٹ کیا۔ ہربار نام الگ الگ تھے۔ ہریانہ میں جو25 لاکھ ووٹ چوری ہوئے ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹ چوری 5 کٹیگری میں ہوئی۔ 5,21,619 ڈپلیکیٹ ووٹرس ہیں۔ 93,174 انویلیڈ ایڈریس ہیں۔ 19,26,351 بلک ووٹرزہیں۔ فارم 6 اورفارم 7 کا غلط استعمال ہوا ہے۔ یہ ایک سینٹرلائیزڈ آپریشن ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہریانہ، مہاراشٹر، کرناٹک اورچھتیس گڑھ میں ہم نے ووٹوں کی چوری پکڑی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اعدادوشماردیکھے توبھروسہ نہیں ہوا۔ آپ بھی یقین نہیں کریں گے۔ اپنی ٹیم کومیں نے بولا کہ پورے اعدادوشمارکوہرذرائع سے ڈبل کراس چیک کیجئے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ ہریانہ میں اکتوبر، 2024 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے کل 90 سیٹوں میں سے 48 سیٹ حاصل کرکے مسلسل جیت حاصل کی تھی۔ کانگریس کو37 سیٹیں ملی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago