قومی

Rahul Gandhi Photo on Sanitary Pad Case: سینیٹری پیڈ پر راہل گاندھی کی تصویرکی کیا ہے حقیقت؟ کانگریس نے درج کرائی ایف آئی آر، جانئے پورا معاملہ

بہارمیں کانگریس کے ذریعہ تقسیم  کئے جا رہے سینیٹری پیڈ پرراہل گاندھی کی تصویروالے فرضی ویڈیوکے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے۔ اس معاملے سے متعلق بنگلورومیں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے اس بات کی جانکاری اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پردی۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں دیگردوسرے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

سپریا شرینیت نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کہا، ’راہل گاندھی جی کی تصویر کا غلط استعمال کرکے فرضی ویڈیو بنانے کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔ ابھی اوورلوگوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔

سینیٹری پیڈ کے پیکیٹ پر راہل گاندھی کی تصویر

دراصل، آل انڈیا مہیلاکانگریس کے ذریعہ بہارمیں ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت 5 لاکھ خواتین کومفت سینیٹری پیڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ان سینیٹری پیڈ کے پیکٹ پرکانگریس لیڈرراہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کی تصویرچھپی ہے۔ اس میں ’’ناری نیائے، مہیلا سمان‘‘ کا سلوگن (نعرہ) لکھا ہوا ہے۔ سینیٹری پیڈ کے پیکٹ پرضرورت مند فیملی کی خواتین کو 2,500  روپئے فی ماہ دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں درج ہوئی دوسری ایف آئی آر

بہارمیں کانگریس کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے سینیٹری پیڈ کے حوالے سے اس طرح کے ویڈیوزوائرل کئے گئے تھے، جس میں پیڈ کے اندرراہل گاندھی کی تصویرچھپی تھی۔ کانگریس اسے فرضی قراردے رہی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ بھی شیئرکیا، جس میں کہا گیا کہ ‘راہل گاندھی کی تصویرکا غلط استعمال کرکے فرضی ویڈیو بنانے کے خلاف حیدرآباد میں دوسری ایف آئی آردرج حیدرآباد  میں درج ہوئی۔

کانگریس ترجمان کا بی جے پی پرالزام

اس سے قبل، کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے بی جے پی اوراس کے حامیوں پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پرایک فرضی ویڈیوکوراہل گاندھی سے جوڑکروائرل کیا جا رہا ہے، جس میں ان کی تصویرسینیٹری پیڈ پردکھائی گئی ہے۔ انہوں نے اس ویڈیوکو مکمل طورپرجعلی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹری پیڈ پرراہل گاندھی کی تصویرلگا کرجو ویڈیووائرل ہورہا ہے، وہ سراسرجھوٹ ہے اوراس کے پیچھے بی جے پی کی گھٹیا سوچ صاف نظرآتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

7 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

3 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago