قومی

Rahul Gandhi on PM Modi: ’پنوتی نے ہروا دیا ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ‘، راہل گاندھی کا وزیر اعظم نریندر مودی پر متنازعہ بیان، بی جے پی نے کیا پلٹ وار

گجرات کے احمدآباد میں اتوار کے روز(19 نومبر) کو ہندوستان اورآسٹریلیا کے دریمان ورلڈ کپ 2023 کا فائنل کھیلا گیا، جس میں ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی بھی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کوملی شکست کے بعد کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’پنوتی‘ کہا ہے۔

راہل گاندھی کے اس بیان سے متعلق بی جے پی ان پرحملہ آورہوگئی ہے اوران سے اپنے بیان کے لئے معافی مانگنے کو کہہ رہی ہے۔ اس سے متعلق بی جے پی لیڈر روی شنکرپرساد نے کہا کہ راہل گاندھی وزیراعظم نریندرمودی کے لئے جس طرح کے الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ غیرمہذب ہے۔ راہل گاندھی کو وزیراعظم مودی سے معافی مانگنی ہوگی۔

راہل گاندھی نے کیا کہا؟

راہل گاندھی نے منگل کے روز(21 نومبر) کو راجستھان اسمبلی الیکشن کے لئے جالورمیں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بغیرنام لئے وزیراعظم نرینرمودی پرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا ’’وہ (مودی) کرکٹ میچ میں چلے جائیں گے، وہ الگ بات ہے کہ میچ ہروا دیں۔ پنوتی!‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ اورسابق صدرنے مزید کہا ’’اچھا بھلا ہمارے لڑکے وہاں ورلڈ کپ جیت جاتے، لیکن وہاں پرپنوتی نے ہروا دیا، لیکن ٹی وی والے یہ نہیں کہیں گے۔ یہ عوام جانتی ہے۔‘‘

ہندوستان کو فائنل میں شکست کا سامنا

واضح رہے کہ گجرات کے احمد آباد میں اتوار(19 نومبر) کوآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو6 وکٹ سے ہرادیا تھا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اووروں میں 240 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کی طرف سے کے ایل راہل اوروراٹ کوہلی نے نصف سنچری والی اننگ کھیلی۔ وہیں، 241 رنوں کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے 43 اووروں میں ہدف حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے سلامی بلے بازٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر137 رن بناکراپنی ٹیم کوعالمی چمپئن بنایا۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Saudi Arabia bows to the Houthis: حوثیوں کے سامنے سعودی عرب نے گھٹنے ٹیک دیے؟ جنگ روکنے کے لیے 1 بلین ڈالر کی پیشکش

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان…

45 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

2 hours ago

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

3 hours ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

4 hours ago