کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سپیکر سے ملاقات ہوئی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ میرے خلاف توہین آمیز تبصرے ہٹائے جائیں۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ اس کا جائزہ لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایوان کی کاروائی چلے اور ایوان میں بحث ہو۔ وہ میرے بارے میں جو بھی کہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بحث 13 دسمبر کو ہو۔ وہ اڈانی پر بحث نہیں چاہتے۔ بالآخر ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ وہ ہم پر الزام لگاتے رہیں گے،یہ ان کی عادت ہے، لیکن ایوان کو چلنا چاہیے۔ہم پوری طرح سے کارروائی کے حق میں ہیں ۔
واضح رہے کہ کانگریس نے لوک سبھا میں حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اڈانی کی سچائی اور منی پور کے حالات کو چھپانے کے لیے امریکی تاجر جارج سوروس کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے،وہیں بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ سوروس کے ساتھ ملی بھگت کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دونوں طرف سے الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی دوران ایوان کا وقت بھی کافی برباد ہورہا ہے چونکہ ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی یومیہ کی بنیاد پر متاثر ہورہی ہے،یعنی کام کم اور ہنگامہ زیادہ ہورہا ہے۔
وہیں دوسری جانب اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی جانب سے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز کے حوالے سے نوٹس دینے کے ایک دن بعد، حکمراں پارٹی نے آج جگدیپ دھنکڑ کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ جارج سوروس اور کانگریس لیڈر کے درمیان مبینہ تعلقات سے دھیان ہٹانے کیلئے یہ سازش کی ہے۔ ان مسائل پر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا اور ایک بار پھر کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کے درمیان قائد ایوان جے پی نڈا نے کہا کہ حکمران اتحاد کے ارکان گزشتہ دو دنوں سے جارج سوروس اور کانگریس کے سب سے سینئر رکن کے درمیان روابط کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپوزیشن اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک ‘شرارتی’ کوشش کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کے مطابق ہے، جو انہوں نے ستمبر…
منی پور سے بی جے پی کی خاتون راجیہ سبھا ایم پی ایس۔ فانگنون کونیاک…
وزیر خوراک پرہلاد جوشی نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ، شوگر ملوں نے 2024-25…
اس کا اطلاق 2028 میں کھیلے جانے والے خواتین کے T20 ورلڈ کپ پر بھی…
ہندوستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2024 میں بے مثال رفتار حاصل کرنے کے لیے تیار…
NIPL، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ، UPI کو…