قومی

Rahul Gandhi meets family of Phalagam victim in Kanpur: راہل گاندھی نے پہلگام دہشت  گردانہ حملے میں جان گنوانے والےشبھم دویدی کے اہل خانہ سے کی ملاقات، متاثرہ خاندانوں کے لیےانصاف کا مطالبہ

کانپور: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج پہلگام دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کانپور کے رہائشی شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس افسوسناک دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار

راہل گاندھی نے شبھم دویدی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران راہول گاندھی نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی شبھم کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفون پر بات بھی کروائی، تاکہ وہ بھی غم میں شریک ہو سکیں۔

پورا ملک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ

راہل گاندھی تقریباً 28 منٹ تک دویدی خاندان کے ساتھ رہے، جس کے بعد وہ چکری ایئرپورٹ سے دہلی روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ پورا ملک اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت اور ٹھوس کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ حزبِ اختلاف نے حکومت کو مکمل حمایت فراہم کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کانپور کے تاجر شبھم دویدی بھی شامل تھے۔ شبھم کی شادی رواں سال 12 فروری کو ہوئی تھی، پہلگام میں دہشت گردوں نے ان کی اہلیہ کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کانپور میں واقع شبھم دویدی کے گھر گئے تھے۔ شبھم کی اہلیہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت دہشت گردی کے زہریلے دانتوں کو کچل کر رکھ دے گی۔ وہیں دوسری جانب کانپور شہر کی میئر پرمیلا پانڈے نے اعلان کیا تھا کہ شیام نگر میں ایک پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھا جائے گا۔ پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھنا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر شبھم کی اہلیہ ملازمت کرنا چاہیں گی تو انہیں کانپور میونسپل کارپوریشن کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت دی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

44 seconds ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago