قومی

Rahul Gandhi On BJP: بی جے پی کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ راہل گاندھی نےکی پیشن گوئی

لوک سبھا انتخابات کے جوش و خروش کے درمیان ایک طرف بی جے پی یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ  این ڈی اے 400 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے وقت سیٹوں کی تعداد کو لے کر بڑی پیشین گوئی کی ہے۔ بدھ (17 اپریل) کو انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار بی جے پی کو صرف 150 سیٹیں ملیں گی۔

راہل گاندھی نے غازی آباد میں اکھلیش یادو کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں زبردست انڈرکرنٹ ہے۔ انہوں نے کہا ہے، “میں سیٹوں کی پیش گوئی نہیں کرتا۔ 15-20 دن پہلے میں سوچ رہا تھا کہ بی جے پی 180 کے قریب سیٹیں جیت لے گی، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ اسے 150 سیٹیں ملیں گی۔ ہمیں ہر ریاست سے رپورٹیں مل رہی ہیں کہ ہم بہتر کر رہے ہیں۔ ہمارا اتحاد اتر پردیش میں بہت مضبوط ہے اور ہم بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

راہل گاندھی نے کہا- بی جے پی آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ‘یہ انتخاب نظریہ کا انتخاب ہے۔ ایک طرف آر ایس ایس اور بی جے پی آئین اور جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف انڈیا اتحاد اور کانگریس پارٹی آئین اور جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الیکشن میں 2-3 بڑے ایشوز ہیں۔ بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، مہنگائی دوسرا سب سے بڑا معاملہ ہے ، لیکن بی جے پی توجہ ہٹانے میں مصروف ہے، نہ وزیر اعظم اور نہ ہی بی جے پی مسائل پر بات کرتی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا- نوجوانوں کے کھاتے میں ہر سال ایک لاکھ روپے جمع کریں گے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا، ‘گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم مودی نے نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی نافذ کرکے اور اڈانی جیسے بڑے ارب پتیوں کی حمایت کرکے روزگار پیدا کرنے کے نظام کو کم کیا ہے۔ پہلا کام ایک بار پھر روزگار کو مضبوط کرنا ہے، اس کے لیے ہم نے اپنے منشور میں 23 منصوبے بنائے ہیں ۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اتر پردیش کے تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو اپرنٹس شپ کا حق دیں گے۔ ٹریننگ ہوگی اور ہم نوجوانوں کے بینک اکاؤنٹس میں ہر سال ایک لاکھ روپے جمع کرائیں گے اور ہم یہ حقوق کروڑوں نوجوانوں کو دے رہے ہیں، پیپر لیک کے لیے بھی قانون بنائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: ـ وزیر داخلہ امت شاہ نے باراپولا فیز-3 ایلیویٹڈ کوریڈور کا افتتاح کیا، دہلی کو ملی نئی سوغات

وزیر داخلہ امت شاہ کے پہنچنے سے پہلے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے…

2 hours ago

PM Modi Subhashitam: جہاں یہ 6 خوبیاں ہوتی ہیں، وہاں دیو بھی ساتھ دیتے ہیں، پی ایم مودی نے شیئر کیا خاص سنسکرت شلوک

وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ روایتی سنسکرت سبھاشیت لوگوں کو عمل اور…

2 hours ago

Asian Games 2026: نیرو ڈھانڈا نے ملک کو دلایا پانچواں گولڈ، خواتین کے ٹریپ انفرادی مقابلے میں رقم کی تاریخ

نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 118 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی…

3 hours ago