راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر یہ بڑا مطالبہ کیا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سینئرلیڈرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرپاکستانی گولہ باری سے متاثرہ جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع کے شہریوں کے لئے فوری رحت اوربازآباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا تھا، جہاں نے متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پونچھ دورہ کے دوران انہوں نے متاثرین کی خستہ حالی دیکھی اور مرکزی حکومت سے متاثرہ علاقوں کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بنانے کی گزارش کی۔
وزیراعظم مودی کولکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا، میں نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی گولی باری میں چار بچوں سمیت 14 لوگوں کی افسوسناک موت ہوگئی اوردرجنوں لوگ شدید طورپرزخمی ہوئے ہیں۔ اس اندھا دھند حملے نے عام شہری علاقوں میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سینکڑوں گھر، دوکانیں، اسکول اورمذہبی مقامات پوری طرح یا جزوی طورپرتباہ ہوچکے ہیں اوربہت سے خاندانوں نے اپنی برسوں کی محنت اورزندگی بھرکی پونجی ایک ہی جھٹکے میں کھودی ہے۔
متاثرہ لوگوں کے لئے راحت اورباز آباد کاری پیکیج کا مطالبہ
کانگریس کے سابق صدر نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پونچھ اوردیگرسرحدی علاقوں کے لوگ دہائیوں سے امن اوربھائی چاہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آج جب وہ اس گہرے بحران سے گزر رہے ہیں، تو ہمارا انسانی اورقومی فریضہ ہے کہ ہم ان کے غم کو سمجھیں اوران کی زندگی کوپھر سے سنوارنے کے لئے ہرممکن امداد دیں۔ کانگریس لیڈرنے مرکزی حکومت سے گزارش کی کہ پونچھ اور دیگرسرحدی علاقوں کے لئے جوپاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری سے متاثرہوئے ہیں، ایک جامع اورموثرریلیف اوربحالی کا منصوبہ تیارکیا جائے۔
انہوں نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرشیئرکیا، جس میں پونچھ دورے کے دوران وہاں کے متاثرہ لوگوں سے ان کی بات چیت دکھائی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ پونچھ کا درد وہاں جاکر ہی محسوس ہوتا ہے۔ ٹوٹے آشیانے، بکھری زندگیاں اس درد کی گونج سے ایک ہی آوازآتی ہے، ہم ہندوستانی ایک ہیں۔ یہ مدد نہیں، فرض ہے۔ انہوں نے لکھا کہ گزارش نہیں حکومت کی یاد دلا رہا ہوں۔ پاکستان کی گولہ باری سے متاثرہ پونچھ اوردیگرعلاقوں کے لئے ایک ٹھوس، فراخدل اورفوری ریلیف اوربازآباد کاری کا پیکج تیار کیا جائے۔
10 اکتوبر کو جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت،…
مباحثوں کا محور ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں کا تحفظ، بارش کے پانی کا ذخیرہ،…
اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…
10 اکتوبر کو صبح 4 بجے سے دوپہر 2 بجے تک نئی دہلی اور حضرت…
بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…
بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…