نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے اپوزیشن سے متعلق بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے ہیں اور اسی مدد کے سہارے اقتدار میں برقرار ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہندوستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہے اور انہیں اس کی حمایت حاصل ہے۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو ان الزامات پر کھلے مباحثے کا چیلنج بھی دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ نے لکھا، ’’مسٹر مودی، ملک سے جھوٹ بولنا بند کیجیے۔ آپ غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے ہیں۔ آپ غیر ملکی مدد سے ہی وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں۔ آپ کا مالیاتی نظام پوری طرح غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہے اور انہیں کی حمایت حاصل ہے۔ غیر ملکی سوشل میڈیا بھی پوری طرح آپ کی حمایت کرتا ہے۔‘‘
Mr Modi, stop lying to this nation.
You became PM because of foreign help. You remain PM because of foreign help.
Your financial system is fully controlled and supported by foreigners. Foreign social media fully backs you.
I challenge you to an open debate about this. Any stage, any time. Come if you have the guts.
You won’t dare, because you are terrified of what I know about you.
मोदी जी, इस देश से झूठ बोलना बंद कीजिए।
आप विदेशी मदद से प्रधानमंत्री बने। और विदेशी मदद से ही प्रधानमंत्री बने हुए हैं।
आपकी आर्थिक व्यवस्था पूरी तरह विदेशियों के नियंत्रण में और समर्थन से है। विदेशी सोशल मीडिया पूरी तरह आपके साथ खड़ा है।
मैं आपको इस मुद्दे पर खुली बहस की चुनौती देता हूं। कोई भी मंच, किसी भी समय। हिम्मत है तो आइए।
आप नहीं आएंगे, क्योंकि जो मैं आपके बारे में जानता हूं आप उससे डरते हैं।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 2, 2026
’کسی بھی مقام اور وقت پر مباحثے کے لیے تیار ہوں‘
راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو کھلے مباحثے کا چیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ان کے چیلنج کو قبول نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ راہل ان کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میں آپ کو اس معاملے پر کھلے مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں۔ کسی بھی مقام پر، کسی بھی وقت۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو آئیے۔ آپ ایسا کرنے کی جرأت نہیں کریں گے، کیونکہ آپ اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ میں آپ کے بارے میں کیا جانتا ہوں۔‘‘
مودی نے اپوزیشن کو ’رکاوٹ پیدا کرنے والی قوت‘ قرار دیا تھا
راہل گاندھی کا یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی کے اس خطاب کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں واقع مجسمہ اتحاد کے مقام پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ قومی یوم اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کی ذمہ داری حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنا ہے، لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن اب مخالفت کرنے کے بجائے رکاوٹیں پیدا کرنے والی قوت بن گئی ہے۔ ان کے مطابق مایوسی اور ناامیدی سے دوچار اپوزیشن ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور اس نے اسے اپنا سیاسی ایجنڈا بنا لیا ہے۔ مودی نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ اپوزیشن آئین کے وقار اور تقدس کو مجروح کرنے میں مصروف ہے۔
غیر ملکی حمایت اور سوشل میڈیا کے استعمال پر مودی کے سوالات
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ کچھ طاقتیں مسلسل ملک کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک ہونے والی بعض ملاقاتوں اور مبینہ طور پر ہندوستان مخالف قوتوں کی حمایت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ بیرون ملک خفیہ طور پر کون کس سے ملاقات کر رہا ہے اور ہندوستان مخالف عناصر کی حمایت کس کو حاصل ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ملک کے عوام سے ان چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امت شاہ نے پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے کے معاملے پر بھی اپوزیشن کو نشانہ…
ایشین کرکٹ کونسل کے مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی انڈیا اے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پی ایم کُسم اسکیم کے تحت 30 لاکھ…
وزیرداخلہ نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر الزام لگایا کہ انہوں نے پوری ریاست کو…
فٹنس اور ماحول دوست آمدورفت کو فروغ دینے کے لیے شہر کے اہم مقامات پر…
پائلٹوں کی تنظیم نے ملک بھر میں ہیلی کاپٹر آپریشنز کا جامع جائزہ لینے پر…