راہل گاندھی گجرات میں کانگریس کی نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراورکانگریس کے سینئررہنما راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے دورے کے دوسرے دن احمدآباد میں کانگریس کارکنان کوخطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے کانگریس گجرات میں اقتدارسے باہرہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کومتحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جولوگ پارٹی کے نظریے کے خلاف کام کررہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔
راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جوپارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اورعوام کے لئے کام کررہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کوالگ کرنا ضروری ہے۔ جوکانگریس کے نام پرکام توکررہے ہیں، لیکن عوام کا احترام اورکام نہیں کررہے ہیں۔
کانگریس کو مضبوط کرنے کی ضرورت: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس میں لیڈران کی کمی نہیں ہے، لیکن تنظیم کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کانگریس اپنی ذمہ داری نہیں نبھائے گی تب تک گجرات کی عوام پارٹی کوالیکشن میں حمایت نہیں دے گی۔ انہوں نے کارکنان کو متحد ہوکرعوام کی خدمت میں مصروف ہونے کی گزارش کی۔
اپوزیشن کے پاس گجرات میں 40 فیصد ووٹ: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ ہم سننے آئے ہیں، تقریر کرنے نہیں آئے ہیں۔ اپوزیشن کے پاس گجرات میں 40 فیصد ووٹ ہے۔ گجرات میں کہیں بھی دو لوگوں کو کھڑا کردیجئے۔ ان میں سے ایک کانگریس کا ہے توایک بی جے پی کا ہے، لیکن ہمارے دماغ میں ہے کہ کانگریس پارٹی میں دم نہیں ہے۔ ہمارا 5 فیصد ووٹ بڑھ جائے توسب ہوجائے گا۔ تلنگانہ میں ہم نے 22 فیصد ووٹ بڑھایا ہے۔
گجرات کی ترقی کا نیا وژ ن
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے کہا کہ گجرات اس وقت پھنسا ہوا ہے اوراسے صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی اورسردارپٹیل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی مضبوط بنیاد انہیں عظیم لیڈران نے رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گجرات کے نوجوان، کسان، تاجراورخواتین کے لئے آئے ہیں اوران کے حق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…