بھارت ایکسپریس۔
Parliament MPs Case enquiry: پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی (دھکا مکی) سانحہ کی جانچ کرائم برانچ کو سونپ دی گئی ہے۔ دونوں معاملوں (بی جے پی کی شکایت اورکانگریس کی شکایت) کی جانچ شروع ہوچکی ہے۔ بی جے پی کی شکایت میں لوک سبھا کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔
بی جے پی نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پراراکین پارلیمنٹ کودھکا دینے کا الزام لگایا تھا۔ دھکا مکی میں زخمی اراکین پارلیمنٹ مہیش راجپوت اورپرتاپ سارنگی کے بیان درج کئے جائیں گے۔ وہیں حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل ویڈیوکی جانچ ہوگی۔
راہل گاندھی کو بھیجا جائے گا نوٹس
میڈیا کے کیمرے کی تصاویربھی ثبوت کے طور پرجمع کی جائے گی۔ تصاویراکٹھا کرنے کے لئے لوک سبھا اسپیکرسے اجازت لی جائے گی۔ بیان اورتصاویرملنے کے بعد جائے حادثہ پرسین کودوبارہ دوہرایا جاسکتا ہے۔ راہل گاندھی اوردیگراراکین پارلیمنٹ کونوٹس بھیجا جائے گا۔ بیان درج کرنے کے بعد راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے اورایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔ پولیس اس شکایت کی بھی جانچ کررہی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
یہ پورا معاملہ تب شروع ہوا جب وزیرداخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں ایک تقریرکے دوران کانگریس کی طرف سے ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر کا باربارذکرکئے جانے پرتبصرہ کیا۔ امت شاہ نے کانگریس پربھیم راؤ امبیڈکرکے نام کو سیاسی ہتھیاربنانے کے طور پراستعمال کرنے کا الزام لگایا اورکہا کہ امبیڈکرکا نام لینا کانگریس کے لئے فیشن بن گیا ہے۔ اس کے بعد کانگریس نے امت شاہ پرامبیڈکرکی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اسی بیان سے متعلق ایوان میں ہنگامہ ہوگیا اوربی جے پی کے دواراکین پارلیمنٹ کوچوٹ بھی لگی تھی۔ اس میں اوڈیشہ کے بالاسور سے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی زخمی ہوگئے اورفرخ آباد سے رکن پارلیمنٹ مکیش راجپوت کو چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں نچلی عدالت…
ریپ-قتل کیس میں سنجے رائے کو آج سزا سنائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ…
کرن ویر مہرا نے بگ باس کے گھر میں اپنی مضبوط موجودگی سے سب کی…
ڈونلڈ ٹرمپ کا پورا سیاسی کیریئر تارکین وطن کو امریکہ میں غیر قانونی طور پر…
دہلی کے ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق 20 سے 21 جنوری تک ہوا…
پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کا نام عام…