قومی

Rahul Gandhi claimed PM Modi has no strength: پی ایم مودی میں کوئی دم نہیں ہے،صرف میڈیا والوں نے ان کا غبارہ بنا رکھا ہے:راہل

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ وہ کئی بار وزیر اعظم نریندر مودی سے مل چکے ہیں اور ان میں دم  نہیں ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ کانگریس کی ‘او بی سی بھاگی داری نیایے سمیلن  میں کیا۔ ساتھ ہی، کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ یہ ان کی غلطی تھی کہ ان کی پارٹی اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری نہیں کروا سکی۔جب راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران پوچھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے تو وہاں موجود کسی نے وزیر اعظم کا نام لیا۔ اس پر کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ نریندر مودی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، میڈیا والوں نے صرف غبارہ بنادیا ہے، میں ان سے ملا ہوں، ان کے ساتھ کمرے میں بیٹھا ہوں، یہ صرف ‘شو’ ہے، کوئی دم نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ 21 ویں صدی ‘ڈیٹا’ کی صدی ہے۔ مودی جی ڈیٹا کی بات کرتے رہتے ہیں۔ پہلے جس ملک میں تیل تھا اسے طاقتور سمجھا جاتا تھا، آج کا تیل ڈیٹا ہے۔

راہل گاندھی نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کے اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری نہ کروانا ان کی غلطی تھی لیکن اب انہوں نے اس غلطی کو درست کرنے کے لیے قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذات پات کی مردم شماری کا مسئلہ ایک ‘سیاسی زلزلہ’ ہے جس نے ملک کی سیاسی زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ میں 2004 سے سیاست کر رہا ہوں۔ جب میں اپنا جائزہ لیتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ کہیں میں نے اچھا کام کیا ہے اور کہیں مجھ میں کمی ہے، چاہے یہ قبائلیوں، دلتوں اور اقلیتوں کے بارے میں ہو، مجھے اچھے نمبر ملنے چاہیے۔ یہ ایک غلطی ہے کہ میں نے او بی سی طبقے کے مفادات کا اس طرح تحفظ نہیں کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ میں اس وقت آپ کے مسائل کو گہرائی سے نہیں سمجھ سکا۔

راہل گاندھی نے کہاکہ دلتوں کی مشکلات کو سمجھنا آسان ہے، قبائلیوں کے مسائل بھی آسانی سے سمجھے جاسکتے ہیں لیکن او بی سی کی مشکلات یا مسائل آسانی سے نظر نہیں آتے۔ مجھے افسوس ہے کہ اگر مجھے آپ کی تاریخ اور مسائل کے بارے میں زیادہ علم ہوتا تو میں اس وقت (جب کانگریس اقتدار میں تھی) ذات پات کی مردم شماری کروا لیتا۔ وہ وقت گزر چکا ہے لیکن یہ میری غلطی ہے، یہ کانگریس کی غلطی نہیں ہے۔

ذات پات کی مردم شماری کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے، کانگریس لیڈر نے کہاکہ یہ ایک سیاسی زلزلہ ہے، جس نے ہندوستان کی سیاسی زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آپ نے اس کا جھٹکا محسوس نہیں کیا لیکن کام ہو گیا ہے۔ آپ میری بہن (پرینکا گاندھی) سے پوچھیں کہ جب میں کسی چیز کے بارے میں اپنا ذہن بناتا ہوں تو میں اس سے پیچھے ہٹتا ہوں یا نہیں۔ میں ذات پات کی مردم شماری سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

5 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

6 hours ago