قومی

’اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے، مودی جی ملک کو چہرہ نہیں دکھا پائیں گے‘، پٹنہ میں راہل گاندھی کا ووٹ چوری پر نئے انکشاف کا اعلان

بہارمیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اورتیجسوی یادو کی ’’ووٹرادھیکاریاترا‘‘ کا آج آخری دن ہے۔ اختتامی ریلی میں اب راہل گاندھی نے ایک اور بڑا اعلان کردیا ہے۔ راہل گاندھی مسلسل ’ووٹ چوری‘ سے متعلق بی جے پی کوگھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے اب کہا کہ مہادیو پورہ میں ہم نے ایٹم بم گرایا تھا، اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے۔ مودی جی ملک کوچہرہ نہیں دکھا پائیں گے۔

بہارکے ووٹرلسٹ رویژن (ایس آئی آر) اور’ووٹ چوری‘ کے خلاف 17 اگست کویہ یاترا شروع کی گئی تھی۔ یہ یاترا ساسا رام سے شروع ہوئی۔ بہارکے تقریباً 25 اضلاع سے ہوتے ہوئے یاترا نے 1300 کلو میٹرکا سفرطے کیا اوراب پٹنہ میں یہ اختتام پذیرہوئی ہے۔ اس یاترا میں اپوزیشن کے کئی لیڈران بھی شامل ہوئے۔

راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ سے متعلق پھرکی تنقید

راہل گاندھی نے یاترا کے اختتام پرکہا کہ یہ یاترا بہارسے شروع ہوئی اورہم نے اسے ’ووٹرادھیکاریاترا‘ کا نام دیا۔ شیوسینا کے لیڈران یہاں موجود ہیں۔ مہاراشٹرمیں این سی پی، کانگریس اورشیوسینا سے انتخابات چرائے گئے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹرلسٹ میں تقریباً 1 کروڑ نئے ووٹرشامل ہوئے ہیں۔ نئے ووٹرآتے ہیں اورووٹ دیتے ہیں۔ لوک سبھا میں ہمارے اتحاد کوجتنے بھی ووٹ ملے، اسمبلی میں بھی وہی ملے۔ تمام نئے ووٹ بی جے پی کے کھاتے میں گئے۔ ہم لوک سبھا جیت گئے، لیکن اسمبلی الیکشن میں ہماری تینوں مضبوط پارٹیوں کا صفایا ہوگیا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا، کیونکہ الیکشن کمیشن اوربی جے پی نے مل کرووٹ چوری کئے۔ اس کے بعد ہم نے صاف دیکھا کہ مہادیوپورہ کے ایک علاقے میں 1 لاکھ سے زیادہ فرضی ووٹرتھے۔ الیکشن کمیشن ہمیں ووٹرلسٹ اورویڈیوگرافی نہیں دیتی۔

کیا ہے’ووٹ چوری‘ کا مطلب؟

راہل گاندھی نے بتایا کہ ’ووٹ چوری‘ کا مطلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ووٹ چوری‘ کا مطلب ہے حقوق کی چوری، ووٹ کی چوری کا مطلب ہے ریزرویشن کی چوری، ووٹ کی چوری کا مطلب روزگارکی چوری، ووٹ کی چوری کا مطلب تعلیم کی چوری، ووٹ کی چوری کا مطلب جمہوریت کی چوری، ووٹ کی چوری کا مطلب نوجوانوں کے مستقبل کی چوری۔ وہ صرف ووٹ نہیں لے رہے ہیں، وہ آپ کی زمین، آپ کا راشن کارڈ، سب کچھ چھین لیں گے۔ وہ اسے اڈانی اورامبانی کودیں گے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا، وہی طاقتیں جنہوں نے مہاتما گاندھی کومارا، اس آئین کومارنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ہم انہیں آئین کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔ اس لیے ہم نے بہارکا سفرکیا۔ اس سفرمیں بہارکے تمام نوجوان اٹھ کھڑے ہوئے۔ بیچ میں بی جے پی والے کالے جھنڈے دکھا رہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

3 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

4 hours ago