ہریانہ کے گروگرام میں مشہورٹینس پلیئر25 سالہ رادھیکا یادوکی اسی کے گھرمیں قتل کردیا گیا۔ قتل کا ملزم اور کوئی نہیں بلکہ اس کا والد دیپک یادو ہے۔ دیپک یادو نے پولیس کے سامنے اپنا گناہ قبول کرلیا تھا۔ اس کے بعد اس کی عدالت میں پیشی ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزم دیپک یادوکوایک دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔
رادھیکا یادو کا قتل کرنے والے اس کے والد دیپک کی پولیس حراست میں جاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیپک یادوکے چہرے پرکوئی شکن نہیں ہے۔ بھیڑبھاڑکے درمیان پولیس آگے لوگوں کودھکا دیتے ہوئے اسے کارتک لے جا رہی ہے۔ دیپک یادو خود میڈیا کے سوالوں سے بچنے کے لئے تیزی سے کارمیں جاکربیٹھ جاتا ہے۔ وہ کسی سے کچھ بات نہیں کرتا۔
رادھیکا کی پیٹھ پرماری تھیں تین گولیاں
یہ خوفناک واردات جمعرات (10 جولائی) کی صبح تقریباً 10:30 بجے ہوئی، جب گروگرام کے سیکٹر 57 واقع سشانت لوک فیز-2 میں رادھیکا یادو اپنے گھرمیں موجود تھی۔ صبح کے وقت رادھیکا کچن میں اپنے والد کے لئے ہی کھانا بنا رہی تھی، جب دیپک یادو نے اس کی پیٹھ پرتین گولیاں ماردیں۔
بیٹی کے قتل کی الگ الگ وجوہات بتائیں
ملزم باپ دیپک یادونے اپنی بیٹی کوقتل کرنے کی مختلف وجوہات بتائی۔ پہلے اس نے کہا کہ وہ ٹینس اکیڈمی کھولنے پررادھیکا سے ناراض ہے کیونکہ لوگ اسے اپنی بیٹی کی کمائی پرگزارا کرنے پرطعنے دیتے ہیں۔ اس کے بعد پولیس پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اسے رادھیکا کی ایک میوزک ویڈیوپسند نہیں آئی، جسے اس نے باربارہٹانے کوکہا، لیکن رادھیکا نہیں مانی۔
پولیس نے کیا بتایا؟
گروگرام پولیس کے پی آراو سندیپ کمار نے جانکاری دی کہ تھانہ سیکٹر-56 میں ایک شکایت درج کرائی گئی تھی کہ ایک لڑکی ہے، جس کو تین گولیاں لگی ہیں اور وہ اسپتال میں ہے۔ پولیس کی ٹیم اسپتال پہنچی تو 25 سالہ رادھیکا یادو کو گولی لگنے کی بات معلوم ہوئی۔ پولیس کی ٹیم اس کے گھرپہنچی تو انکشاف ہوا کہ اس کے والد نے ہی اسے گولیاں ماری ہیں۔ متاثرہ لڑکی کی فیملی والوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ ملزم دیپک یادو کے بھائی نے بتایا کہ وہ گھرکے گراؤنڈ فلورپررہتے ہیں اور رادھیکا کی فیملی فرسٹ فلور پر رہتی ہے۔ صبح 10:30 بجے انہیں گولی کی آوازآئی، جس پر وہ فوراً اوپرپہنچے۔ گھرمیں جا کر دیکھا کہ رادھیکا کچن میں مردہ حالت میں پڑی تھی۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…