قومی

Pyre film UK premiere: فلم ’’  پائر ‘‘ کا پریمیئر: قومی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار ونود کاپڑی کی جذباتی فلم لندن میں پیش کی جائے گی

قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز ونود کاپڑی کی دل کو چھو لینے والی ہندی فلم پائر (Pyre)  کا یونائیٹیڈ کنگڈم UK پریمیئر اس مہینے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں ہوگا، جو کہ یورپ کا سب سے بڑا جنوبی ایشیائی فلمی پلیٹ فارم مانا جاتا ہے۔ فلم کا پریمیئر 22 جولائی 2025 کو لندن کے مشہور BFI ساؤتھ بینک میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک آفیشل پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہمالیائی گاؤں کی پس منظر پر مبنی ہے فلم

فلم پائر 2024 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ اتراکھنڈ کے ایک ہمالیائی گاؤں کی پس منظر پر مبنی ہے۔ اس فلم کو پہلے ہی ٹالن بلیک نائٹس فلم فیسٹیول 2024 میں آڈیئنس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ 111 منٹ دورانیے پر مشتمل یہ فلم ہندی زبان میں ہے اور انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دکھائی جائے گی۔

کہانی کی جھلک

فلم ایک عمر رسیدہ جوڑے – پدم سنگھ اور ہیرا دیوی – کی زندگی پر مرکوز ہے، جو گاؤں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کی وجہ سے تنہائی اور ویرانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ فلم دیہی ہندوستان کی ایک کڑوی حقیقت کو بڑے ہنر مندی سے پردہ اسکرین پر لاتی ہے۔

ونود کاپڑی کی ہدایت کاری

ونود کاپڑی اس سے قبل پیہو (2016) اور 1232 KMs (2021) جیسی سنجیدہ فلموں کے ذریعے ناظرین کو جھنجھوڑ چکے ہیں۔ پائر کی کہانی کا بیج 2017 میں ان کے دماغ میں آیا جب وہ اتراکھنڈ کے مونساری علاقے میں ایک ویران گاؤں کا مشاہدہ کرنے پہنچے۔ وہاں کے حالات نے انہیں اس کہانی کو فلم میں ڈھالنے پر مجبور کر دیا۔

غیر پیشہ ور اداکاروں کی شاندار اداکاری

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں اداکار – پدم سنگھ، جو کہ ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں، اور ہیرا دیوی، جو کسان ہیں – پیشہ ور اداکار نہیں ہیں۔ وہ اتراکھنڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں بیری ناگ سے تعلق رکھتے ہیں اور پہلی بار کیمرے کے سامنے آئے۔ ان کے قدرتی اور جذباتی اداکاری کو ناقدین نے ناقابل یقین اور انتہائی اثر انگیز قرار دیا ہے۔

ہدایت کار ونود کاپڑی کے مطابق: جب بھی امّاں اور بُبّو فلم میں روتے ہیں، وہ حقیقت میں رو رہے ہوتے ہیں۔ یہ مناظر ان کی اصل زندگی کا حصہ ہیں۔ فلم پائر صرف ایک فلم نہیں بلکہ ایک جذباتی تجربہ ہے، جو ناظرین کو دیہی ہندوستان کی خاموش اذیت اور محبت سے روشناس کراتی ہے۔ یو کے پریمیئر کے ساتھ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر ایک اور اہم شناخت قائم کرنے جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

8 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

8 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

9 hours ago