پنجاب حکومت نے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کھڈور صاحب کے رکن پارلیمنٹ اور سکھ لیڈر امرت پال سنگھ کی نظر بندی میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایک سینئر سرکاری اہلکار نے تصدیق کی کہ امرت پال کی نظر بندی میں اگلے ہفتے توسیع کی جائے گی اور وہ آسام کے ڈبرو گڑھ کی جیل میں بند رہے گا۔
اہلکار نے کہا ’’امرت پال کی نظر بندی میں توسیع کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سنگھ کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے، جو اپریل 2023 سے آسام کے ڈبرو گڑھ میں جیل میں بند ہے۔‘‘ واضح رہے کہ 32 سالہ امرت پال کو، جو وارث پنجاب دی تنظیم کا سربراہ ہے، 23 اپریل 2023 کو موگا ضلع کے روڈے گاؤں سے پنجاب پولیس کی تلاشی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ قدم پولیس نے تب اٹھایا تھا، جب اس کے حامیوں نے امرت پال کے ایک ساتھی لو پریت طوفان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 فروری کو امرتسر ضلع کے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا۔
امرت پال کے تمام نو ساتھیوں کو، جو 2023 میں اس کے ساتھ ڈبرو گڑھ جیل میں بند تھے، اجنالہ پولیس اسٹیشن پر حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے حال ہی میں واپس پنجاب لایا گیا تھا۔ امرت پال کی حراست میں توسیع کا فیصلہ امرتسر کے ضلع مجسٹریٹ کی سفارش پر ریاست کے محکمہ داخلہ نے کیا تھا۔ ڈی ایم کی سفارش ریاستی پولیس اور انٹیلی جنس ونگ کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ اخبار کے مطابق ایک سینئر اہلکار نے کہا ’’امرت پال کچھ اضافی شواہد کی بنا پر ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔ یہ فیصلہ ایڈوائزری بورڈ کی سفارش کے ساتھ محکمہ داخلہ کی طرف سے محتاط غور و خوض کے بعد لیا گیا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…