پنجاب کانگریس کی تنظیم میں تبدیلی سے متعلق تصویر جلد ہی صاف ہوسکتی ہے۔ پارٹی صدر ملیکا ارجن کھڑگے کے ذریعہ بنائی گئی کمیٹی نے کانگریس ہائی کمان کو اپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔ اجے ماکن نے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدرراہل گاندھی اورکے سی وینوگوپال کی موجودگی میں یہ رپورٹ پیش کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمیٹی نے تقریباً 70 لیڈران سے بات چیت کرکے ان کی رائے جانی۔ لیڈران سے اہم طورپر یہ پوچھا گیا کہ کیا پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر کو تبدیل کیا جانا چاہئے۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر تبدیلی ہوتی ہے تو نیا چہرہ کون ہونا چاہئے اوراس پسند کے پیچھے کیا ترک ہیں۔
کمیٹی نے آنے والے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے تنظیمی سطح پراپنائی جانے والی حکمت عملی طے کرنے پربھی غورکیا۔ پنجاب کی سماجی اورسیاسی حالات کومدنظررکھتے ہوئے اہم لیڈران کے لئے سفارشات کی گئیں۔ تنظیمی اورانتخابی حکمت عملی کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے سکھ، جاٹ سکھ، ہندو اوردلت ووٹ بینک کی بنیاد پرممکنہ امیدواروں کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پارٹی ذات پات مبنی صورتحال کا پورا خیال رکھنا چاہتی ہے۔
کانگریس کا 5 اہم عہدوں پرتبادلہ خیال
رپورٹ میں نہ صرف ریاستی صدر بلکہ پارٹی کے کئی اہم عہدوں کے بارے میں بھی مشورے دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جن عہدوں کے لئے ناموں کی سفارش کی گئی ہے، ان میں پارٹی کے ریاستی صدر، سی ایل لیڈر، کارگزارصدر، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور منشورکمیٹی کے چیئرمین کے نام شامل ہیں۔ کمیٹی نے دو الگ الگ صورتحال کو دھیان میں رکھ کررپورٹ تیارکی ہے۔ اگرریاستی صدرکوتبدیل کیا جاتا ہے توکس لیڈرکوکیا ذمہ داری دی جائے، اس کا خاکہ تیارکیا گیا ہے۔ وہیں، اگرموجودہ صدرکو ہی بنائے رکھا جاتا ہے تب بھی تنظیم میں توازن بنائے رکھنے کے لئے الگ الگ لیڈران کو عہدہ سونپنے کے مشورے دیئے گئے ہیں۔
جلد ہوسکتا ہے حتمی فیصلہ
ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی اورملیکا ارجن کھڑگے رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد جلد ہی حتمی فیصلہ لیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ پنجاب کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق ہائی کمان کا فیصلہ آنے والے دنوں میں عوامی کیا جاسکتا ہے۔ حالنکہ یہ فیصلہ کب عوامی کیا جائے گا، اس سے متعلق فی الحال کوئی تاریخ یا وقت نہیں بتایا گیا ہے۔ حالانکہ مانا یہ جا رہا ہے کہ اس رپورٹ کوایک ماہ کے اندرعوامی کردیا جائے گا اور نئی کمیٹی کا اعلان ہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس…
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…