قومی

Record profit for Public Sector Banks in FY24: پبلک سیکٹر بینکوں نے طے کیا 2018 میں ریکارڈ نقصان سے مالی سال 2024 میں ریکارڈ منافع تک کا سفر، ڈیویڈنڈ 27,830 تک پہنچا

پبلک سیکٹر بینکوں (PSBs) کی طرف سے ڈیویڈنڈ کی ادائیگی مالی سال 24 میں 33 فیصد بڑھ کر 27,830 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، جو ان قرض دہندگان کی مالی حالت میں نمایاں بہتری کی نشان دہی کرتی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق پبلک سیکٹر بینکوں نے 2023-24 میں شیئر ہولڈرز کو 27,830 کروڑ روپے کے منافع کا اعلان کیا جو کہ پچھلے مالی سال میں 20,964 کروڑ روپے تھا۔ یعنی 32.7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 27,830 کروڑ روپے کے کل ڈیویڈنڈ میں سے تقریباً 65 فیصد یعنی 18،013 کروڑ روپے حکومت کو مالی سال 24 میں شیئر ہولڈنگ کے لیے ادا کیے گئے۔ اس سے قبل 2022-23 کے دوران حکومت کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) سمیت پبلک سیکٹر بینکوں سے ڈیویڈنڈ کے طور پر 13,804 کروڑ روپے ملے تھے۔

واضح رہے کہ پبلک سیکٹر کے 12 بینکوں نے 2022-23 میں 1.05 لاکھ کروڑ روپے کے خالص منافع کے مقابلے 2023-24 میں اب تک کا سب سے زیادہ مجموعی خالص منافع 1.41 لاکھ کروڑ روپے ریکارڈ کیا اور رواں مالی سال کے نو مہینوں میں 1.29 لاکھ کروڑ روپے کمائے۔ FY24 کے دوران کمائے گئے 1,41,203 کروڑ روپے کے کل منافع میں سے اکیلے مارکیٹ لیڈر ایس بی آئی نے 40 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔ ایس بی آئی نے 61,077 کروڑ روپے کا منافع کمایا، جو پچھلے مالی سال (50,232 کروڑ روپے) سے 22 فیصد زیادہ ہے۔

فیصد کے لحاظ سے پنجاب نیشنل بینک کے خالص منافع میں سب سے زیادہ 228 فیصد اضافہ ہوا، جو 8,245 کروڑ روپے ہے۔ اس کے بعد یونین بینک آف انڈیا 62 فیصد اضافے کے ساتھ 13,649 کروڑ روپے اور سینٹرل بینک آف انڈیا 61 فیصد اضافے کے ساتھ 2,549 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جن بینکوں کے خالص منافع میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں بینک آف انڈیا 57 فیصد اضافے کے ساتھ 6,318 کروڑ روپے جب کہ بینک آف مہاراشٹرا 56 فیصد اضافے کے ساتھ 4,055 کروڑ روپے اور انڈین بینک 53 فیصد اضافے کے ساتھ 8,063 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ پبلک سیکٹر بینکوں کے لیے مالی سال 2017-18 میں ریکارڈ نقصان اٹھانے سے لے کر FY24 میں ریکارڈ منافع تک ایک بہترین تبدیلی کا سفر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PDP Angry over Summons to Maulana Qasmi: ’’مذہبی شخصیت کو دبانے کی کوشش برداشت نہیں…‘‘، مولانا قاسمی کو پولیس کے سمن پر پی ڈی پی برہم

جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ایک پروگرام میں ’وندے ماترم‘ بجائے جانے کی مخالفت…

34 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020: قتل کے مقدمے میں 6 مسلمان باعزت بری، جمعیۃ علماء ہند کی قانونی کوششوں سے انصاف کی راہ ہموار

کڑکڑ ڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے 48 صفحات پر مشتمل فیصلے…

58 minutes ago

Karachi Building Collapsed: کراچی میں چھ منزلہ عمارت گرنے سے مہلوکین کی تعداد 11 ہوئی، 8 افراد اب بھی لاپتہ، امدادی کارروائی جاری

پاکستان میں عمارتوں اور چھتوں کے منہدم ہونے کے واقعات اکثر سامنے آتے رہے ہیں۔…

1 hour ago