نئی دہلی: آج ملک کی راجدھانی دہلی میں غزہ کے ساتھ اظہارِیکجہتی اوراسرائیل کے وحشیانہ اورجارحانہ اقدامات کی مذمت کے لیے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پرگہری تشویش کا اظہارکیا اورخبردارکیا کہ غزہ پراسرائیلی فوجی یا سیاسی کنٹرول قائم کرنے کی کوئی بھی کوشش محصورعلاقے میں جاری انسانی بحران کومزید سنگین بنا دے گی۔
اس احتجاج میں بڑی تعداد میں عام شہریوں، طلباء، سماجی، مذہبی، سیاسی رہنماؤں اورمعروف سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت دہلی واطراف کی ریاستوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ اس احتجاج میں مختلف مذاہب، طبقات، سیاسی، سماجی ومذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد کی بڑے پیمانے پرشرکت نے دنیا کوایک مضبوط پیغام دیا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے اورفلسطین کے ساتھ یکجہتی صرف مسلم سماج تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بھارت میں امن اورانصاف سے محبت کرنے والے تمام لوگ فلسطین کے سا تھ کھڑے ہیں اورکھل کراسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر مقررین نے اسرائیل کے وحشیانہ رویے کی شدید مذمت کی اورفلسطینیوں کے خلاف اس کے جارحانہ اقدامات کو نسل کشی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک تقریبا ایک لاکھ فلسطینی، جن میں خواتین اوربچے بڑی تعداد میں شامل ہیں، شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے گھروں، اسپتالوں، اسکولوں اورپناہ گزین کیمپوں کومنصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے غزہ میں بھوک کی بڑھتی ہوئی صورت حال اورصحت وصفائی کے تمام وسائل کے تقریبا مکمل طورپرتباہ ہونے کی رپورٹوں کوبھی اجاگرکیا اور خبردارکیا کہ غزہ میں شدید قحط کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔
مظاہرین نے فلسطین کے حوالے سے ملک کی نمایاں مسلم تنظیموں، سول سوسائٹی اورسرکردہ شخصیات کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیے گئے مندرجہ ذیل مطالبات کی پُرزورتائید کی:
(1) بین الاقوامی برادری اورعالمی طاقتیں فیصلہ کن اقدام کریں اورفوری جنگ بندی کویقینی بنائیں۔
(2) فوری طور پرامدادی راہداریوں کوکھولا جائے تاکہ خوراک، پانی، ایندھن اورطبی امداد غزہ پہنچائی جا سکے۔
(3) بین الاقوامی برادری اور حکومتِ ہند کھل کراسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور اس کے ساتھ تمام فوجی اور اسٹریٹجک تعلقات معطل کرے۔
(4) عالمی طاقتیں اور حکومتِ ہند بین الاقوامی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت کریں اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے مکمل خاتمے اور ایک خودمختار آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کریں۔
(5) ہمارا ملک بھارت ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے لہٰذا اسے مظلوموں کی حمایت کے اپنے دیرنہ موقف پر قائم رہنا چاہئے اور غزہ پرغیر قانونی اسرائیلی قبضے کے عزائم کے خاتمے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے۔
(6) ملک بھر کی سول سوسائٹیزاورسماجی اداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام میں فلسطین کے حق میں بیداری مہم چلائیں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے عوام کی ذہن سازی کریں اورپُرامن احتجاجی سرگرمیوں کومزید تیزکریں۔
احتجاج کے دوران مسلم اکثریتی ممالک سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل اورامریکہ پر فلسطین میں خونریزی کے خاتمے کے لیے اپنے اثرورسوخ کا بھرپوراستعمال کرے۔ احتجاج میں شامل شرکاء نے پُرزوراندازمیں کہا کہ کسی بھی قوم کی نسل کشی پردنیا کا خاموش تماشائی بنے رہنا، ناقابل قبول اورغیرانسانی عمل ہے، لہٰذا حکومتوں، اداروں اورافراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اخلاقی، انسانی اورآئینی ذمہ داریوں کومحسوس کرتے ہوئے اسرائیل کے وحشیانہ رویے کے خاتمے کے لیے عملی اقدام کریں۔
اسرائیل مخالف احتجاج سے اہم شخصیات نے کیا خطاب
سید سعادت اللہ حسینی، (امیر، جماعت اسلامی ہند)، مولانا حکیم الدین قاسمی (جنرل سیکریٹری، جمیعۃ علماء ہند)، پروفیسرالتوا نند (دہلی یونیورسٹی)، پروفیسر وی کے ترپاٹھی، محمد ادیب (سابق ممبرپارلیمنٹ)، ایڈوکیٹ لارا جیسنگ (سینئروکیل، بمبئی ہائی کورٹ)، نشا سدھو، جنرل سیکریٹری، نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن (این ایف آئی ڈبلیو)، ضیاء الدین صدیقی، (امیر، وحدتِ اسلامی)، رئیس الدین، (قومی صدر، ویلفیئرپارٹی آف انڈیا (ڈبلیو پی آئی)، مفتی عبدالرزاق (جمعیۃ علماء، دہلی)، عبدالحفیظ (صدر، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا)، شیخ نظام الدین (اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری، ملی کونسل)، ملک معتصم خان (نائب امیر، جماعت اسلامی ہند) اور معروف سماجی کارکن ندیم احمد وغیرہ نے خطاب کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…
بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…