نئی دہلی: آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی تنظیم نو کا اعلان کرتے ہوئے پروفیسر مشتاق احمد نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ممتاز مجاہد آزادی لیڈر مسیح الملک حکیم اجمل خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم یونانی طب کے فروغ کے لیے ہر طرح سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیوروید اور یونانی طبیہ کالج کو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کی ملکیت پر قبضہ کرنے کی گزشتہ برسوں میں کی گئی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا کیونکہ کہ مسیح الملک حکیم اجمل خان نے آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج کو ایلک ہی چھت کے نیچے دو پیتھیوں (آیوروید اور یونان) کو واحد پرنسپل کے ذریعے قائم کر کے ملک اور دنیا کو جو اتحاد و محبت کا پیغام دیا اسے برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
بتا دیں کہ پروفیسر مشتاق احمد کو متفقہ طور پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا چوتھی بار قومی صدر منتخب کیا گیا ہے اور انہوں نے نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کا اعلان کیا جس میں ڈاکٹر سید احمد خان (خلیل آباد) جنرل سیکرٹری، جبکہ ڈاکٹر ایس ایم حسین (ممبئی) سینئر نائب صدور، ڈاکٹر محمد عطاء اللہ شریف (حیدرآباد)، پروفیسر غلام قطب چشتی (جے پور)، پروفیسر فضل اللہ قادری (پٹنہ)، پروفیسر اختر حسین چودھری (پونے)اور پروفیسر ڈاکٹر غزالہ جاوید کو نائب صدر، ڈاکٹر ڈی آر سنگھ (دہلی) کو تنظیمی وزیر، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور)، ڈاکٹر صبغت اللہ (امروہہ)، ڈاکٹر لائق علی خان (کاس گنج)، ڈاکٹر نواز الحق (اجمیر)، ڈاکٹر محمد ارشد گیاس (نوح)، ڈاکٹر مجیب الرحمان (کولکتہ)سیکرٹری، ڈاکٹر عمران ونوجی (دہلی) پریس سیکرٹری اورڈاکٹر سنجے ڈھینگرا (دہلی) بطور خزانچی منتخب کیا گیا۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی سرپرستوں میں ڈاکٹر سید فاروق صاحب (چیف سرپرست)، ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی (دہلی)، ڈاکٹر شمس الآفاق (دہلی)، ڈاکٹر سید محمد عرفان نجف علیمی (الہ آباد)، ڈاکٹر اخلاق احمد (دہلی)، ڈاکٹر عبدالجبار صدیقی (پیلی بھیت)، ڈاکٹر خالد سیف اللہ (کولکتہ) اور پروفیسر قمر الزماں (دیوبند) شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…