قومی

Priyanka Gandhi on CM Yogi: ’نوکریاں دینے کے بجائے وہ یوپی کے نوجوانوں کو اسرائیل میں جنگ کے لیے بھیج رہے ہیں‘، پرینکا گاندھی سی ایم یوگی پر برہم

Priyanka Gandhi on CM Yogi: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران کانگریس لیڈر اور وائناڈ کی ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کی ایک لیڈر فلسطین کا تھیلا لے کر گھوم رہی ہے اور ہم یوپی کے نوجوانوں کو اسرائیل بھیج رہے ہیں۔ سی ایم یوگی کی اس بات پر پرینکا گاندھی نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے انہیں اسرائیل بھیجا جا رہا ہے اور وہ وہاں بنکروں میں چھپ کر اپنی جانیں بچا رہے ہیں۔ سی ایم یوگی کو نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے لیے جنگی علاقے میں بھیجنا شرمناک ہے۔

پرینکا گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ”یہاں یوپی کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے، انہیں جنگ زدہ اسرائیل بھیجنے والے اسے اپنی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ وہ (یوپی سی ایم) نہ تو ریاست میں بے روزگاری کی حالت جانتے ہیں اور نہ ہی ان نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کے دکھ۔“

ملازمت کے لیے میدان جنگ میں پھینکا جانا باعث شرم

کانگریس لیڈر نے مزید لکھا، ”اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں کام کرنے گئے نوجوان بنکروں میں چھپ کر اپنی جان بچا رہے ہیں اور کمپنیاں ان کا استحصال کر رہی ہیں۔ ان کے گھر والے ہر وقت خوفزدہ رہتے ہیں۔ ہمارے ہونہار نوجوان روزگار کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہیں کیونکہ آپ روزگار نہیں دے سکتے۔ ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے لیے میدان جنگ میں پھینکنا پیٹھ تھپتھپانے کی بات نہیں بلکہ شرم کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Pakistani Man in Bengaluru Jail: بھارت کے ڈٹینشن سنٹر میں زیر حراست پاکستانی نے ’گھر واپسی‘کے لیے کر دی بھوک ہڑتال، کہا – ’سزا ختم، اب مجھے رہا کرو‘

سی ایم یوگی نے کیا کہا؟

سی ایم یوگی نے کہا تھا، ”کل کانگریس کی ایک لیڈر فلسطین کا تھیلا لے کر پارلیمنٹ میں گھوم رہی تھی، جب کہ ہم یوپی کے نوجوانوں کو اسرائیل بھیج رہے ہیں۔ اب تک یوپی سے 5600 سے زیادہ نوجوان اسرائیل جا چکے ہیں۔ تعمیراتی کام کے لیے، جہاں انہیں مفت رہائش اور 1.5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مل رہی ہے۔“

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Jammu and Kashmir: Fire erupts inside house in Kathua: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں آگ لگنے سے 6افراد کی دردناک موت ، 4 زخمی

اس دردناک واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جاں بحق ہونے…

2 minutes ago

Delhi NCR Air Pollution: ہوشیار! دہلی-این سی آر پھر گیس چیمبر میں تبدیل، اے کیو آئی 700 سے تجاوز کرگی

دہلی ریئل ٹائم ایئر کوالٹی کے مطابق بدھ کی صبح 6.45 بجے دہلی میں آلودگی…

31 minutes ago

دہلی ہائی کورٹ نے نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا کی معاوضے کی عرضی پر مرکز سے جواب کیا طلب

نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا نے متھرا روڈ اور پرانہ قلعہ روڈ پر مربوط کوریڈور…

10 hours ago