قومی

Priya Sachdev Havan: سنجے کپور کی جائیداد کے تنازع پر پریا سچدیو نے بیٹے کے ساتھ گھر میں کی پوجا

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کے اچانک انتقال نے سب کو چونکا دیا۔ جون 2025 میں ان کی موت ہوگئی تھی۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ پولو کھیلتے ہوئے انہوں نے شہد کی مکھی نگل لی، جس سے دل کا دورہ پڑا۔ سنجے کپور کی موت کے بعد سے ان کے خاندان میں افراتفری کا ماحول بنا ہواہے۔ سنجے کپور کی جائیداد پر قانونی جنگ جاری ہے ،جس میں کرشمہ کپور کے بچے سمیرا اورکیان شامل ہیں۔ قانونی لڑائیوں اورتنازعات کے درمیان، پریا سچدیو نے گھر میں امن کے لیے پوجا کی۔

پریا سچدیو نے اپنے بیٹے ازاریس کے ساتھ گھر میں پوجا کی اوراس رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئرکیں۔ تصاویر میں، پریا سچدیو اپنے بیٹے، Azarius کے ساتھ ہوان کرتے ہوئے نظرآ رہی ہیں۔ اس نے ایک پرانی تصویربھی شیئرکی جس میں Azarius اپنے والد سنجے کپور کے ساتھ پوجا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر

پریا سچدیو نے ہون کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا، سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے ہماری دعائیں۔ آگے بڑھتے ہوئے، آپ کی وراثت کو اپنے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ پریا سچدیو کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کچھ دن پہلے پریا سچدیونے سنجے کپور کی سالگرہ پر ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

پریا سچدیو فی الحال اپنی جائیداد پر ایک اعلیٰ سطحی قانونی جنگ لڑ رہی ہے۔ کرشمہ  کپورکے بچوں سمیرا اور کیان، جن کی والدہ قانونی سرپرست ہیں، انہو ں نے مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے سنجے کپور کی ماں اور بہن کے ساتھ مل کر وصیت کی صداقت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کرشمہ کپور کے بچوں نے سنجے کی وصیت کو فرضی قرار دیا ہے۔ مقدمہ اب زیر سماعت ہے۔ سنجے کپور کی 30,000 کروڑ کی جائیداد پر تنازعہ طویل عرصے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

11 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

11 hours ago