قومی

Shrimad Bhagwat Katha by Adani Group: اڈانی گروپ نے شریمد بھاگوت کتھا کا کیا اہتمام، عقیدت، بھکتی اور روحانی وراثت کا جشن

اڈانی خاندان کی جانب سے سات روزہ شریمد بھاگوت کتھا کا انعقاد کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں نے اجتماعی طور پر آستھا اور بھکتی کا اظہار کیا اور بھارت کی قدیم روحانی و ثقافتی وراثت کا شاندار جشن منایا۔ یہ روحانی اجتماع ’’سروجن ہتائے، سروجن سکھائے‘‘ (سب کی بھلائی اور خوشی کے لیے) کے مقدس مقصد کے تحت منعقد کیا گیا، جس میں عوام کی غیر معمولی شرکت دیکھنے میں آئی۔ عقیدت مندوں کی تعداد اتنی زیادہ رہی کہ کتھا منڈپ میں بیٹھنے کی جگہ کم پڑ گئی۔

ڈاکٹر پریتی بین اڈانی کا خطاب

اڈانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر پریتی بین اڈانی نے اپنے خطاب کا آغاز خوشی بھرے الفاظ سے کیا: ’’کی آیو مانے، مزا میں… مانیکے مجھے رام رام۔‘‘ انہوں نے بھاگوت رس پان (روحانی خطاب) کے لیے بڑی تعداد میں آئے ہوئے عقیدت مندوں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر پریتی بین اڈانی نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی ترقی صرف فیکٹریوں یا بندرگاہوں تک محدود نہیں بلکہ انسانی ترقی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں سے کچھ کے عوام ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ آج اڈانی گروپ بھارت کے لیے جو خدمات انجام دے رہا ہے، اس سے ملک کو دنیا بھر میں وقار حاصل ہوا ہے، اور اس میں عوام کا سب سے بڑا کردار ہے۔

زبردست عوامی شرکت

شریمد بھاگوت کتھا کے دوران 8,000 سے زائد افراد نے کتھا شروَن (روحانی خطاب) میں شرکت کی۔ پنڈال کی گنجائش عوامی جوش و خروش کے سبب کم پڑ گئی۔ پروگرام میں معزز سنتوں اور روحانی شخصیات کی موجودگی رہی۔ اس موقع پر متعدد ممتاز سنتوں اور روحانی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں بلیاود آشرم (جوناگڑھ) کے ایشری دیول، ویرایتن ودیاپیٹھ (مانڈوی) کی شلاپی جی سادھوی، مہاراج صاحب، شری راجل دھام (نانی کھاکھر، کَچھ) کی ایشیری کمائی، دیگر معزز سنت، سادھو اور مہنت شامل رہے۔

سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

تقریب میں کئی سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود رہے۔ جن میں مندرا–مانڈوی کے رکن اسمبلی انیردھ بھائی دَوے، ضلع کَچھ بی جے پی صدر دیوجی بھائی ورچند، اعضاء عطیہ تحریک کے علمبردار دلیپ دادا دیشمکھ اور دیگر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

سماجی خدمات اور طبی کیمپ

کتھا کے ساتھ منعقدہ طبی کیمپ سے 400 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو اڈانی فاؤنڈیشن کی سماجی ذمہ داریوں کا عملی مظہر ہے۔

سنتوں کے تاثرات

ویرایتن ودیاپیٹھ (مانڈوی) کی شیلپی جی سادھوی مہاراج صاحب نے ان گھریلو افراد کی ستائش کی جو خدمت کے میدان میں سنتوں سے بھی آگے ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں نیکی کی خوشبو پھیلاتے ہیں۔ وہیں ایشیری دیول نے معذور افراد کے لیے اڈانی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے، خاص طور پر جیت بھائی اڈانی کی شادی کے موقع پر کی گئی فلاحی پہل کا ذکر کیا اور دعاؤں سے نوازا۔

اڈانی خاندان کی جانب سے تمام شریک سادھوؤں، سنتوں اور معزز مہمانوں کو خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ منڈرا تعلقہ کے مختلف دیہات اور تنظیموں کے نمائندوں نے ڈاکٹر پریتی بین اڈانی کو تہنیت پیش کی اور اڈانی فاؤنڈیشن کی سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں پر اظہارِ تشکر کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

8 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

9 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

9 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

10 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

11 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

11 hours ago