وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج گھانا کے صدر، ڈاکٹر جان ڈرامانی مہاما سے ملاقات کی۔ جوبلی ہاؤس میں صدرمہاما نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پچھلے تین دہائیوں میں کسی بھارتی وزیرِ اعظم کاگھانا کایہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے بدھ کے روز (مقامی وقت کے مطابق) گھانا کے صدر جان مہاما سے دوطرفہ ملاقات کی، جس دوران بھارت اور گھانا کے تعلقات کو جامع شراکت داری (Comprehensive Partnership) کے درجے تک پہنچایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات، دفاع، سمندری سلامتی اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ بھارت اور گھانا کے درمیان اہم معدنیات، دفاع، سمندری سلامتی اور توانائی جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
مہاما سے ملاقات کے دوران ان امور پر ہوئی گفتگو
وزیرِ اعظم مودی نے صدر مہاما سے ہونے والی بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔ انہوں نے ایکس پر مزید لکھا: ہم نے تجارتی و اقتصادی روابط کو بہتر بنانے، فِن ٹیک، مہارت کی ترقی، صحتِ عامہ اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے گھانا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں گھانا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا سے نوازا۔ انہوں نے کہا: میں گھانا کی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل، ان کی امنگوں، ہماری شاندار ثقافتی تنوع، اور بھارت و گھانا کے تاریخی تعلقات کے نام ہے۔وزیرِ اعظم مودی نے اس موقع پر یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ بھارت گھانا کے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا اور ملک کی ترقی میں ایک قابلِ اعتماد دوست و شراکت دار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا: یہ اعزاز ایک ذمہ داری بھی ہے، اور ہم بھارت اور گھانا کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کرتے رہیں گے۔
کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے محدود اور وفد کی سطح پر ملاقات کی اور وسیع موضوعات پر بات چیت کی۔ انہوں نے باہمی تعلقات کو ایک جامع شراکت داری کی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور گھانا کے درمیان دوستانہ اور آزمودہ تعلقات کی توثیق کی اور تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، صلاحیت سازی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی روابط جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دو طرفہ تجارت میں اضافے اور گھانا میں بھارتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ترقیاتی تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً اُن منصوبوں کے ذریعے جو بھارت کی معاونت سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صلاحیت سازی کے لیے جاری ہیں۔بھارت نے صحت، دوا سازی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، یو پی آئی اور ہنر مندی کے فروغ جیسے شعبوں میں اپنے تجربات کو گھانا کے ساتھ مشترک کرنے کی پیشکش کی۔ وزیرِ اعظم نے عالم جنوب کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس ضمن میں گھانا کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے گھانا میں مقیم پندرہ ہزار افراد پر مشتمل ایک متحرک اور مضبوط بھارتی برادری کی دیکھ بھال کرنے پر صدر مہاما کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کا موضوع بھی شامل تھا۔ وزیرِ اعظم نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد حمایت اور یکجہتی پربھی صدر مہاما کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقوں نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں گھانا کی رکنیت اور گھانا کی وزیرِ خارجہ کے دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر گھانا کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوری اقدار، جنوب-جنوب تعاون، پائیدار ترقی اور عالمی امن کے لیے مشترکہ وژن کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشترکہ کمیشن کے قیام سے متعلق چار مفاہمت ناموں کا تبادلہ
وفدی سطح کی بات چیت کے بعد ثقافت، معیارات، آیوروید، روایتی ادویات اور وزرائے خارجہ کے درمیان روابط کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام سے متعلق چار مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ صدر مہاما نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک باوقار سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک مہمان نوازی پر صدر مہاما کا شکریہ ادا کیا اور انہیں باہمی سہولت کے مطابق موزوں وقت پر بھارت کے دورے کی دعوت دی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر…
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…