قومی

PM Modi Extends Greetings on Raksha Bandhan: پی ایم مودی نے رکشا بندھن کے موقع پر دی مبارکباد، کہا- آپ کی زندگی میں خوشحالی، ترقی اور کامیابی لے کر آئے یہ تہوار

نئی دہلی: بھائی اور بہن کے اٹوٹ پیار اور اعتماد کی علامت رکشا بندھن کا پاک تہوار آج، 28 اگست 2026 کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو رکشا بندھن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ملک کے عوام کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی دیا۔

پی ایمم مودی نے رکشا بندھن کی دی مبارکباد

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’رکشا بندھن کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ پوترا تہوار آپ سب کی زندگی میں خوشحالی، ترقی اور کامیابی لے کر آئے۔ محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کی ڈور ہمیشہ مضبوط اور اٹوٹ بنی رہے، یہی میری دعا ہے۔‘‘

 

امت شاہ نے کیا نیک خواہشات کا اظہار

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’تمام اہل وطن کو بھائی بہن کے اٹوٹ پیار اور اعتماد سے منسوب رکشا بندھن کے پوترا تہوار کی دلی مبارکباد۔ یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔

وزیر دفاع نے خواتین کے تحفظ پر دیا زور

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ملک کے عوام کو رکشا بندھن کے پوترا تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھائی بہن کے اٹوٹ پیار، باہمی اعتماد اور اپنائیت کا یہ تہوار ہماری مالا مال ثقافتی وراثت اور اقدار کی خوبصورت جھلک پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں خواتین کے احترام، تحفظ اور وقار کے لیے پرعزم رہنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس مبارک موقع پر وہ دعا کرتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ خواتین کے احترام، خود اعتمادی اور بااختیار بنانے کے تئیں مزید بیدار اور حساس بنے۔

محبت، اعتماد اور حفاظت کا پیغام

رکشا بندھن کا تہوار ہر سال شراون ماہ کی پورنیما یعنی ساون کے آخری دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر رکشا سوتر یعنی راکھی باندھتی ہیں اور بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت اور خوشیوں کا عہد کرتے ہیں۔ رکشابندھن محض راکھی باندھنے کی رسم نہیں بلکہ بھائی بہن کے درمیان محبت، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا تہوار ہے۔ اس دن بہنیں بھائیوں کی خوشحالی اور لمبی عمر کی دعا کرتی ہیں، جبکہ بھائی ان کی حفاظت اور ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

9 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

9 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

10 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

10 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

11 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

11 hours ago